بیت المقدس مسلمانوں کا دارالحکومت

ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا دارالحکومت ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر کرامان میں پارٹی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس سے متعلق اعلان ناقابل فہم اور صیہونی منطق سے بھرپور ہے، یہودیوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت  بنائیں یہ مسلمانوں کا دارالحکومت ہے، امریکا صیہونی نواز کارروائیوں کا سلسلہ فوری بند کردے ایسا نہ ہو کہ ان اقدامات کی کہیں زیادہ قیمت چکانی پڑ جائے۔

ترک صدر نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عمل فوری طور پر ممکن نہیں کیوں کہ بیت المقدس پر قبضہ ہے ہم فی الوقت وہاں نہیں جاسکتے لیکن انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ہم وہاں اپنا سفارت خانہ قائم کریں گے۔

انہوں نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت بھی کی۔

تبصرے
Loading...