ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت

ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایتپاکستان نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ حکومت اسلام آباد ایران کے ایٹمی معاملے کا پرامن حل تلاش کرنے کے لئے ایران کے ساتھ عالمی اداروں کے تعاون کی حمایت کرتی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے آلماتی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے حالیہ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے میں طاقت کے استعمال سے الٹا نتیجہ نکلے گا۔ اعزاز احمد نے امید ظاہر کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران این پی ٹی معاہدہ کا رکن ہونے کی حیثیت سے ایٹمی معاملے کو سلجھانے میں مفید کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی یہ ہےکہ اسلام آباد ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے لئے پرامن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کا مخالف ہے۔ واضح رہے حال ہی میں قزاقستان کے شہر آلماتی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات ہوئے تھے۔

تبصرے
Loading...