ایران کے خلاف پابندیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت

ایران کے خلاف پابندیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت

برطانوی پارلیمنٹ کے وفد کے سربراہ نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے اور ایران کے بارے میں مغربی ممالک کی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے وفد کے سربراہ اور برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ “جیک اسٹرا” نے ایران برطانیہ پارلیمانی دوستی گروپ تنظیم کے افراد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنا آغاز ہی میں ایک غلط اقدام ہے اور مغربی ممالک کو اس حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ “جیک اسٹرا” نے ایران کے پر امن ایٹمی حقوق کو ایران کا ناگزیر حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کے حوالے سے وہ پر امید ہیں۔

تبصرے
Loading...