ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن،پاکستان کے مفاد میں

ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن،پاکستان کے مفاد میںپاکستان نے ایک بار پھر ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن کو اپنے قومی مفاد میں قرار دیتے ہوئے اس کی تکمیل پر تاکید کی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان معظم خان نے آج ہفتہ وار پریس کانفرنس میں تاکید کی کہ ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن ،پاکستان کے مفاد میں ہے ۔

انہوں نے گیارہ مارچ کو معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں صدر زرداری سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہونگے۔

معظم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ اقتصادی طور پر متاثر ہو رہا ہے لہذا امید ہے کہ امریکہ سمیت تمام دوست ممالک ، پاکستان کی اقتصادی ضروریات کو سمجھیں گے۔

تبصرے
Loading...