امام خمینی نے اپنی زندگی اخلاص پر قائم کیا تھا

حضرت امام خمینی(رح) نے اسلام کی سربلندی اور امت اسلامی کی بیداری کیلئے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت کو اپنے لئے نمونہ عمل بنایا ہے۔ انہوں نے فضائل اور اعلا انسانی اقدار کے بل بوتے پر ایسے عظیم انقلاب کی بنیاد رکھی جس کی جڑیں اہل بیت اطہار علیہم السلام کی شجرہ طیبه سے جا ملتی ہیں۔

حضرت امام خمینی(رح) نے عصر حاضر میں روشن خیالی کے ساتھ حکمت مصطفوی اور علوی شجاعت سے سرشار ہو کر موسی کی عصا اور ید بیضا کی صورت میں دنیا کے مظلوموں اور محروموں کی رہائی کیلئے کمر ہمت کس لی اور ان کے دلوں میں امید کی کرن روشن کی۔

امام خمینی(رح) کے اس الہی تحریک نے جہاں مومنوں کو عزت بخشی ہے وہیں جھل و تاریکی میں ڈوبی ہوئی دنیا میں مسلمانوں کو عظمت اور اقتدار سے بھی نوازا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی، امام خمینی(رح) کی تحریک کی حقیقت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

امام خمینی(رح) نے اسلامی تعلیمات کے سائے میں شجاعت، اخلاص اور توکل سے سرشار ہو کر لوگوں کے ایمانی جذبے کو ابھارتے ہوئے، سختیوں اور مشکلات میں جد وجہد کی راہوں کو وا کیا ہے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ  کی طرح صبر و ضبط سے کام لیتے ہوئے عوام کو تاریخ کی تلخ حقیقتوں سے آگاہ کرنے کا ساتھ ان کا راہ حل بھی پیش کیا ہے۔

امام خمینی(رح) بہت سے اوصاف و کمالات کے مالک تھے جس کی بنیاد پر انہیں ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ علم و عمل اور معرفت و تقوی کے لحاظ سے ان کا شمار اسلامی دنیا کی ممتاز شخصیتوں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی زندگی کی عمارت کو اخلاص پر قائم کیا اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق کی بقاء کیلئے جانفشانی کی، تاکہ سنت رسول(ص) کو بدعتوں کی آلودگی اور جمود فکری کے غبار سے محفوظ رکھنے کے ساتھ اہل‏ بیت ‏علیهم السلام کی تعلیمات کےخالص چشمے سے پیاسی انسانیت سیراب ہو سکے۔

امام خمينی(رح) نے ايک ايسے دور ميں جبکہ پوری دنيا کی نظروں ميں صرف دو طاقتيں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی تھی يہ واضح کرديا کہ دنيا کے اندر صرف دو طاقتيں ( مغربی دنيا اور کميونسٹ) ہی نہيں بلکہ تيسری ايک بہت بڑی طاقت بھی اسلام اور ايمان کی شکل ميں موجود ہے۔

دنيا اس بات پر يقيناً حيرانگی کا مظاہرہ کرے گی کہ وہ انسان جس کے ہاتھ ہر قسم کے مادی وسائل سے خالے تھے، کس طاقت کے بل بوتے ايک قليل عرصے کے اندر کڑوڑوں انسانوں کے دلوں پر چھا گئے۔ يقيناً ان کے اندر يقين کامل، اعمال صالح اور الہی طاقت تھی جس کے سامنے دنيا کی مادی طاقتيں ٹک نہ سکی۔

وہ چند ايک خصوصيات جن کی بناء پر امام خمينی(رح)  بيسويں صدی کے آخری عظيم رہنما کے طور ابھرے۔

 

التماس دعــــا

والســلام علی عبادہ الصالحین 

منبع: آستان مقدس امام خمینی(رح)

تبصرے
Loading...