اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن، انسانیت کے قاتل کسی رعائت کے مستحق نہیں

اپنے مذمتی بیان میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت سطحی اقدامات کی بجائے دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اور انتہائی سخت پالیسی بنائے اور مصلحتوں سے تائب ہو کر انسان نما درندوں کا سر کچل دے، جو آئے روز انسانی خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے پارا چنار میں بم دھماکے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے قاتل کسی رعائت کے مستحق نہیں، یہ اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، ایسے عناصر انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بدترین لہر پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ناسور کے خاتمے کیلئے امن سے محبت رکھنے والوں کو دہشت گردی کے خلاف متحرک ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سطحی اقدامات کی بجائے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اور انتہائی سخت پالیسی بنائے اور مصلحتوں سے تائب ہو کر انسان نما درندوں کا سر کچل دے، جو آئے روز انسانی خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا تسلسل ملکی معیشت اور سلامتی دونوں کیلئے خطرناک ہے، اس لئے اس کے تسلسل کو ہر صورت روکنا ہو گا۔

انہوں نے پارا چنار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

تبصرے
Loading...