مصری عوام اسرائيل سے روابط كے مخالف ہیں

بين الاقوامی گروپ: مصر كے عوام كی اكثريت اسرائيل كے ساتھ روابط كے مخالف ہیں اور كيمپ ڈيوڈ معاہدہ كو ختم كرنے كا مطالبہ كرتے ہیں۔

لبنان كے سياسی تجزیہ نگار كامل وزنی پريس ٹی وی سے ايك انٹرويو میں كہا مصری عوام كی اكثريت اسرائيل سے كسی طرح كے روابط كے مخالف ہیں اور اسرائيل كی حكومت كو غاصب سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزيد كہا مصری عوام كا مطالبہ یہ ہے كہ فلسطينوں كے قانونی حقوق انہیں ملنے چائیں اور ان كی سر زمين سے غاصبوں كا قبضہ ختم ہونا چاہیے، اخوان المسلمين كو اپنے عوام كے مطالبات كا احترام كرنا چاہیے۔

محمد مرسی پر كيمپ ڈيوڈ معاہدہ كرنے كے لیے عمومی دباؤ بہت زيادہ ہے ہمیں نہیں معلوم كب تك اخوان المسلمين كيمپ ڈيوڈ معاہدہ كی پابند رہتی ہے حالانكہ اخوان المسلمين كے نامزد اميد وار كی صداراتی انتخابات میں كاميابی سے صہيونی حكومت پريشان ہے اور ذرائع ابلاغ تل ابيب كا مستقبل سخت مشكلات كا شكار ديكھ رہے ہیں۔ اسرائيل كو اس بات كا خوف ہے كہ محمد مرسی صلح كا معاہدہ اور دو طرفہ اقتصادی و امنيتی معاملات كو بھی ختم نہ كردے جو كہ اسرائيل كے لئے بہت مہم ہیں اسرائيلی ذرائع ابلاغ نے محمد مرسی كی كاميابی كو اسرائيل كے لیے خطرناك قرار ديا ہے۔

تبصرے
Loading...