مسجد الاقصی کی آزادی مزاحمت کے بغیر ناممکن: شیخ عیسی قاسم Featured

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مسلم علماء اور دانشوروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالی کے دین اور امت مسلمہ کے مفادات کی حفاظت کے لئے فلسطینی مسلمانوں کا بھر پور ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصی اور فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں امت مسلمہ کو اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بعض عرب حکومتوں کے بزدلانہ اور منافقانہ موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرنے والی عرب ریاستوں کی غداری کو مسلمان اور عرب عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے، استقامت، پائیداری اور مزاحمت مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے، اللہ تعالی کا وعدہ بر حق ہے” یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ یَنصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ۔”

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے امت مسلمہ اور مزاحمتی گروہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلسل مزاحمت کی ضرورت ہے کیونکہ مزاحمت اور استقامت کے بغیر فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی ممکن نہیں ہے۔

تبصرے
Loading...