غزہ پٹی کا محاصرہ ،علاقہ ایک بار پھر انسانی المیے کے دہانے پر

غزہ پٹی کا محاصرہ ،علاقہ ایک بار پھر انسانی المیے کے دہانے پرغزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے محاصرے سے یہ علاقہ ایک بار پھر انسانی المیے کے دہانے پر پہنچ گيا ہے۔ المنار کے نمائندے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کرم ابو سالم گذر گاہ کو بند کردیا ہے اور اسی وجہ سے غزہ انسانی المیے کے دہانے پر آ پہنچا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گذرگاہ ابوسالم کےبند کئےجانے سے غزہ کےلئے دواوں، ملک پاوڈر، اور ایندھن کی شدید قلت ہوچکی ہے۔ فلسطین کامرس چیمبرس کے سربراہ ماہر طباع نے کہا ہےکہ محاصرے سے قدرتی گيس کی سپلائي بند ہوگئي ہےجس سے غزہ کے سارے باشندے متاثر ہوچکے ہیں اور انہیں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر فلسطینی گروہوں نے گذرگاہوں کو بندکرنے کے صیہونی اقدام کو گذشتہ نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

تبصرے
Loading...