حزب اللہ : ایران ہمیشہ اتحاد کا داعی رہا ہے

0 5

حزب اللہ لبنان کےسربراہ سیدحسن نصراللہ نے علاقےکی قوموں میں تفرقہ ڈالنےکےلئے بڑےپیمانےپردشمنوں کی سازشوں سےخبردارکرتےہوئےکہا ہےکہ ادیان الہی اورمختلف اسلامی مذاہب کوہوشیاری اوراتحاد سےدشمنوں کوان کےمقاصدمیں مایوس کردیناچاہئے ۔

سیدحسن نصراللہ نےلبنان میں ایران کےادارہ حج وزیارات میں رہبرانقلاب اسلامی کےنمائندےحجت الاسلام قاضی عسکرسےملاقات کےموقع پرمسلمانوں کےدرمیان اتحاد کومضبوط بنانے کی ضرورت اوراس کی برکتوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےاس سلسلےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کےمثبت کردار کوسراہا ۔

حزب اللہ لبنان کےسربراہ نے گذشتہ عشروں کےدوران علاقےکی قوموں کی پرامن زندگی کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ علاقےکےملکوں کی تاریخ پرنظرڈالنےسےپتہ چلتاہےکہ جہاں بھی علاقےکی قوموں میں اختلاف پیدا ہوا ہے اس میں سامراج اوراستکباری ممالک کا سازشی ہاتھ نظرآیا۔

اس موقع پرحجت الاسلام قاضی عسگرنےبیروت میں حج وزیارات سیمینارکےکامیاب انعقاد اور مسلمانوں کےدرمیان اتحاد کومضبوط بنانےمیں اس کےکردارکی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ،اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغازسےہی ہمیشہ مسلمانوں کےدرمیان اتحاد کاداعی رہا ہے اور حج کو مسلمانوں کےدرمیان اتحاد کومضبوط بنانےکا محور سمجھتاہے۔

مزید  ایرانی وزیر صحت کا کورونا وائرس کو ملک بھر سے ختم کرنے کا عزم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.