افغانستان كے شہر مزار شريف كيايك سڑك ايراني سفارتي شہدا كے نام سے مزين

افغانستان كے صوبہ بلخ ميں شعبہ اطلاعات و ثقافتي امور كے سربراہ نے بتايا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے سفارتي افراد اور نامہ نگاروں كي شہادت كي سالانہ ياد كے موقع پر “خيابان ابو مسلم خراساني” كا صنام بدل كر “خيابان شہدائے سفارتي ايران”كے نام پر ركها جائے گا۔

جمہوريہ افغانستان كي مركزي خبررساں ايجنسي كے مطابق،صالح محمد خليق نے مزيد كہا:”خيابان ابو مسلم خراساني”كو بلخ كے مئير كے مشورے سے “شہدائے سفارتي ايران”كے نام سے تبديل كيا جائے گا۔

انہوں نے كہا:چونكہ ان شہدا كي شہادت كے وقت ايراني قونصل خانہ اسي جگہ پر واقع تها اور لوگوں كے درميان بهي يہ سڑك ايراني قونصل خانہ كے نام سے معروف ہے لہٰذا ان شہدا كي تكريم كے لئے يہ فيصلہ ليا گيا ہے۔

خليق نے مزيد وضاحت كرتے ہوئے كہا: ايران و افغانستان كے درميان پائے جانے والے مضبوط تعلقات كي بنا پر ايران كے دارلحكومت تہران ميں بهي ايك سڑك افغانستان كے ايك مرد مجاہد اور قومي ہيرو”احمد شاہ مسعود”كے نام سے موسوم ہے۔

تبصرے
Loading...