اسلام آباد ميں ہندوستاني سفارتخانے کي سيکورٹي بڑھانے کا مطالبہ

ہندوستان نے پاکستان سے مطالبہ کيا ہے کہ اس کے سفارتخانے کي سيکورٹي بڑھا دي جائے-

فرانس پريس کے مطابق ہندوستان نے پاکستان سے يہ درخواست اجمل قصاب کو پھانسي کي سزا ديئے جانے پر طالبان پاکستان کي جانب سے انتقامي کاروائي کي دھمکي کے بعد کي ہے –

روئٹرز نے اسلام آباد سے رپورٹ دي ہے کہ طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جمعرات کو دھمکي دي ہے کہ اجمل قصاب کي سزائے موت کا بدلہ لينے کے لئے ہندوستان کے مختلف مراکز پر حملے کئے جائيں گے –

اس دھمکي کے بعد ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کيا ہے کہ ہندوستاني سفارتخانے اور سفارتي عملے کي سيکورٹي بڑھادي جائے –

دو ہزار آٹھ کے ممبئي دہشتگردانہ حملوں کے دوران گرفتار کئے جانے والے واحد دہشتگرد اجمل قصاب کو، صدر ہند کي جانب سے اس کي رحم کي اپيل مسترد ہونے کے بعد، بدھ کي صبح پھانسي دے دي گئي

تبصرے
Loading...