اسلامي تعاون تنظيم او آئي سي نے ميانمار ميں جاري مسلمانوں کے قتل عام کي مذمت کي ہے

0 7

او آئي سي کے سکريٹري جنرل اکمل الدين احسان اوغلو نے ايک بيان ميں ميانمار ميں انتہا پسند بودھسٹوں کےہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کےقتل عام کي مذمت کي اور مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کے سلسلے کو فوري طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کيا –

ميانمار کے راخينا صوبے ميں جون سے جاري جھڑپوں ميں اب تک دوہزار سے زائد افراد جاں بحق اور نوے ہزار بے گھر ہو چکے ہيں جبکہ مسلمانوں کے سترہ گاؤں ويران کر ديئے گئےـ

راخينا ميں بہت بڑي تعداد ميں مسلمان بستے ہيں ـ

علاقے کے مسلمانوں کو ہميشہ مرکزي حکومت کي امتيازي پاليسيوں کا سامنا رہا ہےـ

ميانمار کي حکومت مسلم اقليت کو ميانمار کا شہري نہيں مانتي بلکہ اس کا کہنا ہے کہ يہ سب غير قانوني تارکين وطن ہيں –

مزید  اسرائیلی ڈرون کی حالیہ دراندازی اشتعال انگیز قدم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.