دین اسلام اور گستاخ قرآن مجید

بسمہ تعالی 

از قلم: سید فضل عبّاس حسین کاظمی جامعۃ الكوثر ہائیگام

حوزہ نیوز ایجنسی | انا نحن نزلنا الذكر وانا له لحفافظون  بیشک ہم نے اِس قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اسکی حفاظت کرینگے(حجر آیت ۹ )

وسیم رضوی خبیث نے قرآن کے اوپر حملہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ قرآن مجید کی بعض آیات کو قرآن سے نکالا جائے۔ 

اسی کے ساتھ اس نے دیں مبین اسلام پر بھی کھل کر وار کیا ہے کہ دین طاقت کے زور پر پھیلا ہے۔
اسکا یہ کفر آمیز اقدام اسکے مرتد ہونے کی دلیل ہے۔

لہذا ہم اس سے برائت کا اظہار کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں وسیم خبیث کا تشیع اور دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ حکم قرآن کے مطابق مرتد ہو چکا ہے۔ شیعہ دشمن کو وسیم رضوی نے یہ ایک ہتیار دیا ہے جس سے وہ بری راست اِس پاک و پاکیزہ مذہب کو نشانہ بنائیں گے مگر وسیم رضوی یا اُس جیسے لاکھ کوشش کر لے قرآن کی ۲۵ آیات تو ایک زبر کو بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے کیوں کہ یہ خُدا کا دعوی وہ خود قرآن کی حفاظت کرے گا۔

میرا سوال ہے اگر پوری دنیا سے اسلام کے دشمن قرآن کو ظاہراً ختم بھی کر لے مگر اُن سینوں اور اُن قلوب کا کیا کرینگے جو قرآن کی روشنی سے روشن ہیں جن کے دل قرآن کی آیات سے منور ہیں وہ اُن دلوں سی قرآن کو کیسے حذف کرینگے۔ لہٰذا شیعہ سنی برادری کو مل کر دشمن کے اس سازش کو ناکام بنانا ہے اور پھر یہ ہماری اہم ترین زمہ داریوں میں سے ہے کہ جب بھی اسلام پر کوئی ایسی مصیبت آئے سب کو مل کر ان مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

ہم سبھی کا دینی اور شرعی فریضہ ہے کہ اس اعلان کو عام کریں اور اس خبیث مرتد سے اپنی بیزاری کا اعلان کریں۔ خُدا ہم سب کو اتفاق و اتحاد کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام علیکم ورحمہ اللہ ۔
 

تبصرے
Loading...