حضرت خدیجۃ الکبریٰ حامیان رسول (ص) 

تحریر: مولانا اشرف علی تابانی

حوزہ نیوز ایجنسی حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا نے نہ صرف مال بلکہ اپنی جان اور اپنی تمام تر صلاحیتوں صبر و استقامت و اپنی بھوک و پیاس کے ذریعے سے بھی رسول اکرم (ص) کی تحریک کا حصہ بنیں اور اس تحریک میں صفحہ اول پر رہیں اور یہی وجہ تھی کہ رسول اکرم (ص) نے سب سے پہلے ایمان لانے والے امیر المومنین علیہوسلام  اور  حضرت خدیجہ س سے بیعت اسلام کے عنوان سے بیعت لی  اور پورا دین ان دونوں ہستیوں کو سکھایا۔

حضرت خدیجہ (س) سے فرمایا کہ کیا آپ کو میری بات سمجھ میں آگئی ہے؟ حضرت خدیجہ نے فرمایا مجھے آپ کی بات سمجھ میں آگئی ہے اور میں آپ کی تصدیق کرتی ہوں آپ کی بیعت کرتی ہوں اور آپ کے سامنے تسلیم ہو راضی ہوں  پھر فرمایا کہ اے خدیجہ س یہ علی مرتضی ع ہیں اور آپ کا امام اور  میرے بعد امت کا اور لوگوں کا اور مومنین کا امام ہیں۔ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا نے فرمایا میں آپ کی اس جملے کی بھی تصدیق کرتی ہوں اور علی مرتضی علیہ السلام کی بعنوانِ امام  بیعت کرتی ہوں۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کون ہے جو حضرت خدیجہ س  کا مثل ہو۔ حضرت خدیجہ (س) وہ ہستی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے میری تصدیق کی جب لوگ میری تکذیب اور میرا  انکار کر رہے تھے۔ اور انہوں نے اپنے مال کے ذریعہ سے میری مدد کی اور انہوں نے دین میں میری مدد کی۔ 

حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی سیرت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ جب آپ نے رسول اکرم سے شادی کی اور وہاں کی  عیب جو خواتین آئیں اور آپ کو کہنے لگیں معاذاللہ معاذاللہ آپ نے ذلت کو گلے لگایا ہے حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے فرمایا محمد وہ ہیں جن کو میں نے آمین پایا سچا پایا قول میں اور اپنے خاندان میں کریم اور شرافتمند پایا۔ ان خواتین کو خطاب کیا کہ محمد ص جیسا صادق و امین شخص اگر اس پورے عرب معاشرے میں ہے تو مجھے دکھائیں اور وہ خواتین لاجواب ہوئیں اور وہاں سے مایوسی کی حالت میں چلی گئیں۔

یہاں حضرت خدیجہ س نے اپنی بصیرت کا اظہار کیا اور آپ نے رسول اکرم سے شادی کا جو فیصلہ کیا ہے وہ خالصتا دینی و الہی اقدار کے مطابق  تھا۔

یہی وجہ ہے آپ کا کردار اتنا عظیم ہے کہ خداوند متعال جبرائیل کو بھیجتے ہیں رسول اکرم کی خدمت میں فرماتے ہیں اے جبرائیل میری طرف سے خدیجہ کبری س پر سلام ہو اور حضرت جبریل علیہ السلام کی خدمت میں آتے ہیں اور سلام پہنچاتے ہیں رسول اکرم وہیں پر فرماتے ہیں کہ یہ جبرائیل ہیں اور خدا کی طرف سے آپ پر درود و سلام بھیج رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...