انسانیت پرور کی آشکار دشمنی

تحریر: سید جمال موسوی، مقیم قم المقدس ایران

حوزہ نیوز ایجنسی | امریکا اگر چہ پہلے سے ہی اسلام اور انقلاب اسلامی کا دشمن رہا ہے اور اخر تک رہے گا اسی لئے امام خمینی (رح)فرماتے ہیں امریکا شیطان اکبر ہے در حقیت پوری دنیا کی جنگ دو چیزوں پر ہے ربّانی اور شیطانی اور دنیا میں انسان شیطان اور شیطانیت کو فطری طور پر قبول نہیں کرتے ہیں، لیکن اب دنیا میں شیطانیت کی ایسی تربیت ہو رہی ہیں کہ تعلیم اور تربیت پر بھی اپنا حکومت جمانا چاہتے ہیں اور تعلیم اور تربیت کی نظام آزادی کو اپنے شیطانی سلطنت سے چلانا چاہتے ہیں اور یہ سلسلے انسانیت پرور دانشگاہ جامعۃ المصطفی العالمیہ پر تحریم لگا کر شروع کرنا چاہا ہے۔

جبکہ آج پوری دنیا جانتی ہیں کی دنشگاہ جامعۃ المصطفی(ص)العالمیہ دنیا بھر سے آنے والے طلاب اور طالبات کو انسانیت اور عاقلانیت اور عدالت کی درس دے رہا ہے مہم بات تو یہ ہے کہ یہ دانشگاہ مذہبی تعصب کو کنار رکھ کر انسانیت کو مقدم کر کے دنیا بر سے آنے والے طلاب و طالبات کی تربیت کر رہی ہے اور دنیا کےتمام ادعا انسانیت رکھنے والے ملکوں کے لئے یہ حیف ہے کہ اس وقت بھی خاموشی سے امریکا جیسی دشمن انسانیت کے ساتھ دے رہیں ہیں چاہئے جانے یا آنجانے میں ہی کیوں نہ ساتھ دے رہیں ہوں۔

جو لوگ بھی ادعا انسانیت کا کرتے ہیں لیکن عملی میدان میں آنے کی ہمت نہیں ہے ایسے لوگ اپنے اپنے ملک کی عوام الناس کے ساتھ غداری کر رہیں ہیں اور اپنے ہی لوگوں کے ساتھ دوکھا کر رہے ہیں ساری دنیا اس چیز کو لیکر تماشا دیکھ رہی ہے کی ایران پر تحریم ہوگئ ہے، ہمیں اس سے کیا لینا دینا ہے جبکہ ایران سارے دنیا کے انسانیت کو یہ بیدار کر رہا ہے اور اس تحریک کو بیان کر رہا ہے کہ انسانیت کو عملی جامعہ پہنانے کے لے کتنی مشکلوں کا سامنہ کرنا پڑھ سکتا ہے۔

لہذا آج ہم سب جو انسانیت کا درد رکھتے ہیں یہ ذمداری ہے کی کم سے کم تعلیم اور تربیت کو شیطانیت کی خباثت سے بچائیں یہی ہم سب کی سب سے بڑی ذمداری ہے اور بصیرت سے دنیا کو دیکھے اور قضاوت کریں ہر وہ انسان جو اس قضیہ کو بصیرت سے دیکھتا ہو اسکے لئے آج کہ امریکی شیطانی سیاست آشکار اور عیان ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اج پوری دنیا شیطانیت کی زیر سلطنت و تسلط میں جا چکی ہے اور اس کی مخالفت کو اپنے لئے خطرہ جانتے ہیں اور اپنی فطرت کو اور اپنے نفس کو شیطان کے ہاتھ بیچھ چکے ہیں لہذا آج دنیا میں کہی پر بھی ظلم ہو رہا ہو اکثریت خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہوتی ہے اور مظلوم کے حق میں دفاع کرنے کی جرئت تک نہیں کرتے۔ 

قرآن مجید کی  سوره مبارکه آل عمران کی آیت ہے:

وَمَكَروا وَمَكَرَ اللَّهُ ۖ وَاللَّهُ خَيرُ الماكِرينَ﴿۵۴﴾

اور کافروں نے مکر کیا اور اللہ نے (ان کے خلاف) خفیہ تدبیر فرمائی اور اللہ سب سے عمدہ خفیہ تدبیر فرمانے والا ہے ۔

بیشک تدبیر خداوند کو کوئی بھی رد نہیں کر سکتا یہ قرآن مجید،روایات اور تاریخ سےثابت ہے کہ کتنے ظالمین اس دنیا میں آئیں اور چلے گئے لیکن خداوند متعال کی اس نظام الاہی کا کچھ نہیں بگاڑ سکھے اور ہمیشہ انسانیت اور حقانیت زندہ رہیں ہیں اگر چہ یہ لوگ اقلیت میں ہی کیوں نہ رہیں ہو۔

تبصرے
Loading...