آہ؛ مولانا قمر غازی مرحوم

تعزیتی پیغام؛ مولانا سید غافر رضوی چھولسی، مدیر ساغر علم دہلی

حوزہ نیوز ایجنسی انا لله و انا الیه راجعون ـ یوں تو موت ایک ایسی اٹل حقیقت ہے جس سے منکر توحید کو بھی انکار نہیں لیکن ایک دم ہمارے درمیان سے کسی عزیز کا اٹھ جانا دل کو دہلا دیتا ہے۔

بہترین خطیب اور ذاکر اہلبیت عالیجناب مولانا سید قمر غازی زیدی صاحب کے انتقال سے جسم کا رُواں رُواں کانپ اٹھا۔

مرحوم سے ہمارے دیرینہ تعلقات تھے، قم المقدسہ میں اکثر ملاقات رہتی تھی، نہایت خوش اخلاق طینت کے حامل تھے۔

میں مولانا مرحوم کے اہل خانوادہ سے کہوں گا کہ کسی بھی حال میں دامن صبر کو نہ چھوڑیں کیونکہ رضائے الٰہی کے سامنے ہم لوگ بے بس ہیں۔

خدا نے مولانا موصوف کو اپنی بارگاہ میں بلایا ہے تو یقیناً اس میں اس کی مصلحت ہے ۔
آپ لوگ اس غم میں اکیلے نہیں بلکہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ـ خداوند عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں اعلیٰ علیین میں قرار دے اور معصومین کے ساتھ محشور فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

تبصرے
Loading...