27 جنوری کو ایران میں ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ

 27 جنوری کو ایران میں ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ

ستائیس جنوری 1979 کو تہران میں ہونے والے مظاہرے  میں شاہ پور بختیار کے خلاف  مختلف قسم کے نعرے لگ رہے تھے لوگوں نے طرح طرح کے پلاک کارد اُٹھائے ہوے تھے کچھ لوگ نعرے لگا رہے رہے کہ اگر خمینی دیر سے آئیں بختیار تیری خیر نہیں جبکہ اس مظاہرے میں شامل ہونے والے مظاہرین نے پلاک کارد پر لکھ رکھا تھا کہ امام خمینی(رح) کی واپسی میں خلل ڈالنے والا یزیدی ہے لوگوں کے اندر ایک خاص قسم کو جوش و خروش پایا جاتا تھا ہر کسی کے چہرے پر ایک خاص قسم کی خوشی دکھائی دیتی تھی ہر کوئی اپنے رہبر کا منتطر تھا۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق ستائیس جنوری 1979 بروز سنیچرکو ہزاروں لاکھوں لوگوں نے شاہ پور بختیار کے خلاف ایک تاریخی مظاہرہ کیا تمام مظاہرین امام خمینی(رح) کی تصاویر کو اپنے ہاتھوں میں اُٹھایا ہوا تھا جس میں لوگ شاہ پور بختیار کے خلاف  مختلف قسم کے نعرے لگ رہے تھے لوگوں نے طرح طرح کے پلاک کارد اُٹھائے ہوے تھے کچھ لوگ نعرے لگا رہے رہے کہ اگر خمینی دیر سے آئیں بختیار تیری خیر نہیں جبکہ اس مظاہرے میں شامل ہونے والے مظاہرین نے پلاک کارد پر لکھ رکھا تھا کہ امام خمینی(رح) کی واپسی میں خلل ڈالنے والا یزیدی ہے لوگوں کے اندر ایک خاص قسم کو جوش و خروش پایا جاتا تھا ہر کسی کے چہرے پر ایک خاص قسم کی خوشی دکھائی دیتی تھی ہر کوئی اپنے رہبر کا منتطر تھا۔

کیھان نیوز پیپر نے اس مظاہرے کی رپورٹ  دیتے ہوے لکھا تھا کہ ستائیس جنوری کو صبح ساتھ بجے سے ہی لوگ جوق در جوق جمع ہونا شروع ہو گئے تھے ان افراد میں خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے اپنے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اپنی بغل میں اُٹھا رکھا تھا شہر کے مختلف کونوں سے لوگ ظاہر ہو رہے تھے اور لمحموں میں لاکھوں کی تعداد تہران کی شہباز روڈ پر جمع ہو گئی مظاہرین کے جمع ہونے  کی اصلی وجہ امام خمینی (رح) کی وطن واپسی میں شاہ پور بختیار کی عبوری حکومت کی طرف سے رکاوٹیں ڈالنا تھیں امام خمینی(رح) کی واپسی کی خبر سن کر عبوری حکومت بوکھلا گئی اور اس نے اس آمد کو روکنے کے لئے تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے کو بند کردیا تھا جس کہ بعد رہبر انقلاب اسلامی کے استقبال کے لئے ملک کے دوسرے کونوں سے آئے ہوے افراد نے تہران میں حکومت کے خلاف ایک تاریخی مظاہرہ کیا جس میں لوگوں نے فردوسی میدان پہنچ کر وہاں پر امام خمینی(رح) کی تصاویر لگائیں۔

واضح رہے کہ شاہ کے فرار کے بعد امریکہ نے شاہ پور بختیار کو ایران کا سربراہ مقرر کیا تھا جس کے بعد بختیار نے بھی شاہ کی طرح امریکہ کو خوش کرنے کے لئے اس کی غلامی اختیار کر رکھی تھی شاہ پور بختیار کی حکومت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امام خمینی(رح) نے فرمایا کہ یہ حکومت غیرقانونی ہے ہم اسے نہیں مانتے شاہ پور بختیار خود استعفی دے دے ورنہ ایرانی عوام اسے بر کنار کر دے گی۔ 

تبصرے
Loading...