یزید اسلام کی بنیادوں کو ختم کرنا چاہتا تھا: امام خمینی(رح)

یزید اسلام کی بنیادوں کو ختم کرنا چاہتا تھا: امام خمینی(رح)

یزید کو امید تھی کہ فرزندان وحی کو شھید کر کے اسلام کی بنیادوں کو ختم کر دے گا۔

جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) اپنے ایک پیغام میں فرماتے ہیں یزید کو امید تھی کہ فرزندان وحی کو شھید کر کے اسلام کی بنیادوں کو ختم کر دے گا لیکن خداوند متعال کا یہ ارادہ تھا اور ہے اسلام و قرآن انسانوں کی ہدایت کے لئے ہمیشہ باقی رہیں گے جن کو فرزندان وحی کے خون اور شہادت کے ذریعے ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا ہے ۔

امام خمینی (رح) نے تین شعبان کی مناسبت سے ایرانی قوم اور عالم اسلام  کے نام ایک ہیغام جاری کیا جس میں آپ نے فرمایا کہ اگر عاشورا نہ ہوتا تو ابوسفیان کی جاہلانہ منطق حکومت الہی کی بنیادوں کو ختم کرنا چاہتی تھی امام (رہ) فرماتے ہیں اگر عاشورا اور خاندان پیغمبر اکرم صلی اللہ وعلیہ و آلہ وسلم کی قربانیاں نہ ہوتی تو مقصد بعثت اور پیغمبر اکرم صلی اللہ وعلیہ و آلہ وسلم کی زحمات کو اس وقت کے طاغوت نابود کر دیتے۔

اسلامی انقلاب کے رہبر فرماتے ہیں اگر عاشورا نہ ہوتا تو بنی امیہ کی غلط فکر وحی اور کتاب الہی پر سرخ قلم پھیرنا چاہتی تھی اور دوران بت پرستی کی خطرناک یادگار یزید کہ جو یہ سوچ رہا تھا کہ فرزندان وحی کو شھید کر کے اسلام کی بنیادوں کو ختم کر دے گا اور کھلے عام اس بات  (لا خبر جاء و لا وحی جاء)کا اعلان کر کے حکومت الہی کی بنیادوں کو محو کر دے گا ہمیں نہیں معلوم ایسی صورت حال میں اسلام اور قرآن پاک پر کس طرح کی مصیبت وارد ہوتی لیکن خداوند متعال کا یہ ارادہ تھا اور ہے کہ اسلام و قرآن انسانوں کی ہدایت کے لئے ہمیشہ باقی رہیں گے جن کو خداوند متعال نے فرزندان وحی کے خون اور شہادت کے ذریعے ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا ہے۔

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) فرماتے ہیں امام حسین علیہ السلام نے اللہ کی راہ میں اپنی اور اپنی اولاد کی جان کو قربان کر کے نبوت اور ولایت کو ہمیشہ کے لئے زندکیا ہے۔

واضح رہے کہ امام خمینی(رح) کو ابا عبداللہ علیہ السلام سے ایک خاص قسم کا عشق تھا جو آپ کی زندگی اور تحریک اسلامی انقلاب میں نمایاں ہے  امام خمینی(رح) اسلامی انقلاب کو اربعین حسینی کا نتیجہ مانتے ہیں۔

ادہر امام خمینی(رح) اربعین حسینی پر پیدل مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ اربعین حسینی پر پیدل مارچ کرنا ہماری شرعی ذمہ داری ہے۔

رہبر انقلاب فرماتے ہیں سارے دن خدا کے ہیں لیکن کچھ دنوں میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے انھیں یوم اللہ کہا جاتا ہے لہذا اربعین حسینی بھی یوم اللہ میں سے ایک ہے کیوں کہ اس دن امام حسین علیہ السلام دلوں کو اپنی طرف جذب کرتے ہیں اور اربعین حسینی ہمیں شھداء کی یاد منانے کا درس دیتی ہے امام(رہ) فرماتے ہیں اربعین سماج و معاشرے میں امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو پہچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

 

 

 

 

تبصرے
Loading...