ہمیں شہادت کاکوئی خوف نہیں شہادت ہماری وراثت ہے:امام خمینی(رح)

شہادت کا ہمیں کوئی خوف نہیں شہادت ہماری وراثت ہے:امام خمینی(رح)

آپ نے اسلام کی  راہ میں خون دیا اپنے جوان دئے لیکن آپ کا خون آپ کے جوان اسلام سے کے لئے قربان ہوے ہیں اسلام اس کہیں زیادہ عزیز ہے کہ ہم اپنے دلوں اسکی راہ میں اہنے جوانوں کی شہادت کا خوف رکھیں اسلام کی راہ میں شہداء کی تعداد بہت زیادہ ہے امیرالمومومنین اسلام کی راہ میں شہید میں ہوے حسین بن علی علیہ السلام نے میدان کربلا میں اسلام کی راہ اپنا سب کچھ قربان کردیا لہذا ہمیں شہید ہونے سے کوئی خوف نہیں ہمیں اس راہ میں وتل ہونے کا کوئی ڈر نہیں۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کی کامیانی کے بعد قم میں اپنے خطاب میں فرمایا ایرانی قوم نے اپنی جان اور مال کی قربانی دے کر اسلام کو دوبارہ زندہ کیا ہے اس قوم نے اسلام اور مسلمانوں کو دوبارہ زندگی کر کے اتعماری طاقتوں کے سو سالہ ناپاک سازشوں کو ناکام بنایا ہے اسلام کے دشمنوں نے تقریبا تین سو سال تک اسلام کے خلاف تبلیغ کی نہ صرف اسلام کے خلاف تبلیغ کی بلکہ تمام ادیان کے خلاف تبلیغ کر رہے تھے ایران میں بھی اس باپ بیٹے کی حکومت کے دوران اسلام کے خلاف ہونے والی تبلیغ اپنے عروج پر تھی پچاس سال کے اس عرصے میں ان لوگوں نے ہماری قوم کی حیثیت کو ختم کر دیا خاص کر اس باپ بیٹے نے ہماری قوم کے ساتھ ایسی خیانتیں کی ہیں جن سے تاریخ کے ورق سیاہ ہیں اس باپ بیٹے نے ایران میں ایسے ایسے ظلم کئے ہیں جن کو ہم بیان سے قاصر ہیں۔

اسلامی انقلاب کے رہبر کبیر حضرت امام خمینی(رح) نے ایرانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوے ارشاد فرمایا میں اپنی اس قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے حالیہ دو سالوں میں دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا اور صہیونیزم حکومت کے اعلی حکام کو ملک سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی آپ نے اسلام کی  راہ میں خون دیا اپ نے اپنے جوانوں کی قربانی دی لیکن آپ کا خون آپ کے جوان اسلام سے کے لئے قربان ہوے ہیں اسلام اس کہیں زیادہ عزیز ہے کہ ہم اپنے دلوں اسکی راہ میں اہنے جوانوں کی شہادت کا خوف رکھیں اسلام کی راہ میں شہداء کی تعداد بہت زیادہ ہے امیرالمومومنین اسلام کی راہ میں شہید میں ہوے حسین بن علی علیہ السلام نے میدان کربلا میں اسلام کی راہ میں  اپنا سب کچھ قربان کردیا لہذا ہمیں شہید ہونے سے کوئی خوف نہیں ہمیں اس راہ میں قتل ہونے کا کوئی ڈر نہیں شہادت ہماری وراثت ہے۔

تحریک اسلامی کے راہنما امام خمینی(رح) نے ایرانی قوم  کی بہادری اور شجاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرمایا آپ نے ایک بار پھر اپنے ائمہ اطھار علیھم السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوے اہنی اور جوانوں کی قربانی دے کر  اسلام کو کو دوبارہ ایک نئی زندگی بخشی ہے آپ نے اپنے اس عمل سے اسلام کے خلاف دشمنوں کے اٹھنے والے ہاتھوں کو قلم کر دیا ہے میں آپ تمام حضرات کا شکر گزار ہوں میں سب کا خادم ہوں میں اپنے پردوردگار کا اس عظیم نعمت پر شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ امام خمینی(رح) نے اسلامی انقلاب کے کامیابی کے بعد ایرانی قوم کے شجاعت کو مختلف مناسبتوں پر پوری دنیا کے سامنے بیان کیا ہے اس زمانے میں ظلم کے خلاف قیام کرنے کے لئے  ایرانی قوم ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہے.

تبصرے
Loading...