گذشتہ چالیس برسوں سے امریکہ ایرانی قوم کو نشانہ بنا رہا ہے:ایرانی صدر

گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ ایرانی قوم کو نشانہ بنا رہا ہے:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے گزشتہ روز ایرانی پروفیسروں اور اقتصادی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکہ کی اس غلطی کو فرصت میں بدل دیں گے ۔

صدر حسن روحانی اس اہم ملاقات میں کہا جوہری معاہدہ پر امریکہ تنہا ہو گیا ہے۔ اکثر ممالک کا یہی کہنا کے ایران حق پر ہے ہم امریکہ کی اس غلطی کو اپنے لئے فرصت میں بدل دیں گے انھوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام یورپی ممالک پر دباو ڈال رہے ہیں کہ ایران اور امریکہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ اس کے جواب میں یورپی ممالک نے ایران کا ساتھ جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایران کے نجی شعبے کی جانب سے دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ کے ایرانی قوم کے ساتھ عدم دشمنی کے دعوے کو بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیا اور کہا کہ امریکی حکام جھوٹ بولتےہیں کہ ان کا نشانہ ایرانی عوام نہیں ہیں بلکہ ان کا مقصد صرف ایرانی عوام کو نقصاں پہنچانا ہے.۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ ایرانی قوم کو نشانہ بنا رہا ہے۔ امریکی پابندیاں ایرانی قوم کے خلاف نہیں تو پھر کس کے خلاف ہیں؟  صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت جمہوری حکومت ہے جسے ایرانی عوام نے منتخب کیا ہے۔

صدر روحانی نے ملک کی پیشرفت کے لئے غیرملکی سرمایہ کاروں اور قومی برآمدات کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو اعتماد دینا ضروری ہے.

صدر حسن روحانی نے کہا کہ  ایران پر امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑےگا اور ایران کا سفر  علمی پیشرفت اور ترقی کے میدان میں جاری و ساری رہےگا۔

انہوں نے کہا کہ گنتی کے چند ملکوں کے علاوہ دنیا کے اکثر ممالک نے ایران مخالف امریکی اقدامات کی مذمت کی اور ایران کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے  کہ  ایران پر امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑےگا اور ایران کا سفر علمی پیشرفت اور ترقی کے میدان میں جاری اور ساری رہےگا۔ کہا کہ ایرانی قوم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ماضی کی طرح امریکی پابندیوں کو ناکام بنادیں اور ایران کے نجی شعبے دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے پر قادر ہیں۔

اسلامی انقلاب کے صدر حسن روحانی نے کہا: ایران سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے نکلنے سے امریکا خوش ہوتا لیکن اس وقت اگر کوئی غیر سرمایہ کار ایران میں سرمایہ گزاری کرنا چاہتا ہے تو ہم ملک کی پیشرفت کے لئے اس کی پوری حمایت کریں گے ۔

واضح رہے کے اس سے پہلے بھی  ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے ایران پر عائد کی گی  پابندیوں کی مذمت کرتے ہوے کہا تھا کہ  ہ دنیا کے تمام ممالک سیاسی خودمختاری کے خواہاں ہیں تاہم امریکہ شاید بعض جگہوں میں دوسروں پر دباؤ ڈال سکے مگر ہم ہرگز نہیں مانتے کہ امریکہ ایران یا دنیا کی جگہ فیصلے کرے۔ حسن روحانی اس بات کو واضح طور کہہ چکے ہیں کے امریکا کو کسی ملک کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

 

 

تبصرے
Loading...