کشمیر میں اسلامی انقلاب کے حق میں مظاہرے

کشمیر میں اسلامی انقلاب کے حق میں مظاہرے

ایران کے خلاف امریکہ کی نئی محاذ آرائی کے خلاف  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی تنظیم، انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کو ٹرمپ کی اسلام و مسلم دشمن عزائم کی کڑی سے تعبیر کیا،انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ خود ساختہ فیصلہ اسلامی جمہوری ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،آغا سید حسن نے کہا کہ امریکہ کا یہ فیصلہ غیر متوقع نہیں تھا اور رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے روز اول سے ہی اس معاہدے سے متعلق امریکہ کی نیت پر خدشات کا اظہار کیا تھا،انہوں نے کہا کہ جس قدر امریکہ ایران کے ساتھ مخاصمت کی راہ اختیار کرے گا، ایران اور اسلامی انقلاب اتنا ہی مستحکم اور ناقابل تسخیر بن جائے گا،.انجمن شرعی شیعیان کے صدر سید حسن موسوی نے کہا امریکہ نے ہمیشہ دوسرے ممالک کو اپنا غلام بناے کی کوشش کی ہے اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کچھ اسلامی ممالک ہیں جو امریکہ کی غلامی کر رہے ہیں اس وقت سعودی عرب امریکا کو خوش کرنے کے لئے اسلام کو بدنام کر رہا ہے اور امریکہ کے اشاروں پر غیر شرعی کام انجام دے رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایران وہ واحد ملک جو امریکہ جیسی سامراجی طاقت کے سامنے کھڑا ہے اور یہ جنگ کوئی دو ملکوں کی جنگ نہیں بلکہ اسلام اور یھود کی جنگ ایران اس وقت دنیا کے تمام مسلمانوں کی نمائندگی کر رہا ہے اسی وجہ سے تمام مسلمانوں کو ایران پر فخر ایران میں آج امام خمینی (رح) کے افکار اور اسلام قوانین پر مبنی ان کے بناے قوانین پر عمل ہو رہا حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن نے کہا: امام خمینی (رح) نے ہمیشہ کوشش کی کے عالم اسلام کو متحد کیا جاے اور امام خمینی (رح) مسلمانوں کے درمیان یکجہتی کو مسلمانوں کی کامیابی اور عزت کا سبب مانتے ہیں جب کہ تفرقہ بازی اور اختلافات کو ذلت کا سبب مانتے ہیں، انھوں مزید کہا کہ: اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رح) نے انبیاء علیھم السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا اور ایک اسلامی ملک کی بنیاد رکھی آغا سید حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج امریکہ کو ایران سے کوئی دشمنی نہیں بلکہ اسے اسلامی انقلاب سے دشمنی ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس دور میں ایران تنھا اسلامی ملک ہے جو دنیا بھر میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کو نشر کر رہا ہے  لھذا امریکہ مختلف چیزوں کو بہانہ بنا کر اسلامی انقلاب سے اپنی دشمنی نبا رہا لیکن انشاء اللہ جس طرح اس  سے پہلے بھی اسے ہار ہی ملتی رہی ہے اس بار بھی  اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی  اسلام کی جیت ہو گی انھوں نے مزید کہا امریکہ کے اس فیصلہ سے ایران کو فائدہ ہوا ہے کیوں کہ ایران نے ایک شر پسند ملک سے اس معاہدہ کو بچا لیا ہے۔ انھوں نے کہا امریکہ کبھی بھی اس معاہدہ پر باقی نہ رہتا اور آج امریکہ کے اس فیصلہ سے پوری دنیا ایران کی حمایت میں بول رہی ہے یہی ایران کی جیت ہے۔ اس دوران ہزاروں کی تعداد میں موجد افراد مولانا سید یوسف الموسوی نے بھی امریکہ اوراسرائیل کے جابرانہ عزائم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اصل نشانہ ایران کا اسلامی انقلاب ہے جبکہ جوہری پروگرام صرف ایک بہانہ ہے۔

تبصرے
Loading...