پاکستانی وزیر اعظم کی امام رضا (ع) کے روضہ پاک پر حاضری

پاکستانی وزیر اعظم کی امام رضا (ع) کے روضہ پاک پر حاضری

تفصیلات کے مطابق ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم “عمران خان” نے اتوار کے روز مشہد میں شعیوں کے آٹھویں امام حضرت امام رضا (ع) کے روضہ پاک کی زیارت کی۔

اس موقع پر گورنر جنرل خراسان رضوی “علیرضا رزم حسینی” اور دوسرے صوبائی حکام بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔


پاکستان کے وزیر اعظم نے امام رضا (ع) کی مقدس بارگاہ میں نماز پڑھنے کے بعد امام رضا(ع) کے پاک روضے کے منتظیمن ادارے، آستان قدس رضوی کے متولی کیساتھ ملاقات کی۔

پاکستانی وزیر اعظم کی روضہ امام رضا (ع) کے متولی سے ملاقات

عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم نے ایرانی شہر مشہد میں امام رضا (ع) کی زیارت پر حاضری دیتے ہوئے امام رضا(ع) کے مطہر روضے کے منتظیمن ادارے، آستان قدس رضوی کے متولی کیساتھ ملاقات کی۔

ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعلقات میں اضافہ کرنے کی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے عہدے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو سب سے اونچی سطح پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کی اکثر وجوہات یہ ہیں کہ وہ اسلامی اصولوں سے دور رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، مشکل صورتحال کو پیچھے چھوڑ رہا ہے اور ہم اپنے ملک کو نبی اکرم (ص) کے اصولوں کے مطابق، چلانا چاہتے ہیں۔

عمران خان

اس موقع پر امام رضا (ع) کے مطہر روضے کے متولی علامہ “احمد مروی” نے کہا کہ خطے کے خلاف سازش کرنے اور تفرقہ پھیلانے والوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے بہتر طریقہ، پاک ایران تعلقات بالخصوص مذہبی تعلقات کا فروغ ہے۔

علامہ احمد مروی نے پاکستان کو ایران کے دورے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ بے شک ایرانی اور پاکستانی عوام امام رضا (ع) کی عنایات سے مستفید ہوتے ہیں اور آپ بھی امام رضا کی خاص رحمت و برکت سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام، پرخلوص ایمانی جذبے سے سرشار ہیں اور یہ بات شیعوں اور اہل سنت کی جانب سے نبی اکرم (ص) سے خراج عقیدت پیش کرنے میں نمایان ہوتی ہے۔

امام رضا کے متولی نے کہا کہ پاکستانی عوام اسلامی انقلاب اور امام خمینی (رح) سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ بات دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کیلئے ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔

علامہ مروی نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات، ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات سے کہیں زیادہ آگے ہیں اور پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام رضا (ع) سے عقیدت اور احترام، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشہد مقدس میں سب سے زیادہ زائرین، پاکستانی شہری ہیں اور وہ امام رضا (ع) کی مقدس بارگاہ اور اپنے ایرانی بھائیوں کیساتھ کبھی بیگانگی کا محسوس نہیں کرتے ہیں۔

علامہ مروی نے مزید کہا کہ امام رضا کے مطہر روضے کے منتظمین ادارہ، ایرانی وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستانی زائرین کیلئے سفری سہولیات فراہم کرنے کو سنجیدگی سے تعاقب کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دو روزہ دورہ ایران کا آغاز ملک کے مذہبی شہر مشہد سے کیا اور شیعوں کے آٹھویں امام، حضرت امام رضا (ع) کے مطہر روضے کی زیارت کی۔

عمران خان، دورہ مشہد کے بعد اتوار کی رات، تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر پہنچ گئے جہاں ایرانی وزیر صحت “سعید نمکی” نے ان کا استقبال کیا۔

عمران خان

تبصرے
Loading...