نوجوانوں کے نام امام خمینی (رح) کا پیغام

نوجوانوں کے نام امام خمینی (رح) کا پیغام

اے میرے بچو اب اس انقلاب کے پودے کو سیراب کرنے کی ذمہ داری آپ کی ہے اس کو سیراب کرنے کی ہرممکن کوشش کریں آپ کا آنے والا کل آج سے زیادہ سخت ہو گا اگر آپ آج علم، تقوا اور انقلابی فکر سے آراستہ ہوں گے تو انشاء اللہ کامیابی کل آپ کے قدم چومے گی۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق 19 فروری 1979 کو امام خمینی (رح) نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے تعلیمی نظام کے اعلی حکام اور طالب علموں کے نام اپنے ایک  پیغام میں فرمایا اے میرے بچو اب اس انقلاب کے پودے کو سیراب کرنے کی ذمہ داری آپ کی ہے اس کو سیراب کرنے کی ہرممکن کوشش کریں آپ کا آنے والا کل آج سے زیادہ سخت ہو گا اگر آپ آج علم، تقوا اور انقلابی فکر سے آراستہ ہوں گے تو انشاء اللہ کامیابی کل آپ کے قدم چومے گی۔

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ آپ اپنے اتحاد اور ہمدلی کو برقرار رکھتے ہوے ایک سلامی معاشرہ  تشکیل دینے کی کوشش کریں جس میں ہر کسی کو اٌپنے عقائد کے مطابق عمل کرنے کی اجازت ہو ایسا معاشرہ تشکیل دیں جس میں آپ دودہ پینے والے بچوں کے اندر بھی امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے کی جرات پیدا کر سکیں ان کی ایسی تربیت ہو کہ وہ کل اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کر سکیں اور مطمئن رہیں کہ خمینی اس کوشش اور تلاش میں آپ کے ساتھ ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی اپنے ایک بیان میں ایران میں موجود مختلف ثقافتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ میں ان ثقافتون کو برداشت نہیں کروں گا ہر طبقہ کو کا چاہیے کہ وہ اسلام کے پرچم تلے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے اور اگر کوئی اس کی مخالفت کرے گا تو ہم اس کے ہر عمل کو اسلامی انقلاب کے خلاف قیام سمجھیں گے جس کی جزا اور سزا کا تعین اسلامی آئین میں بیان ہو چکا ہے میں چاہتا ہوں تمام طبقے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں لیکن ملک میں کسی کو بھی  افرا  تفری  پھلانے کی اجازت نہیں دی جاے گی۔

امام خمینی(رح) اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر کسی اختیار ہے وہ جسے چاہیے اپنے لئے انتخاب کرے چاہیے صہینونیزم کے ساتھ جڑے یا اسلامی انقلاب کے ساتھ لیکن آنے والی نسل کے بارے میں کسی کو فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے امام (رہ) فرماتے روایات میں موجود ہے کہ آنے والے زمانے کو دیکھتے ہوے  اپنے بچوں کی تربیت کریں، ان کے مستقبل کو دیکھتے ہوے تربیت کریں کیوں کہ مستقبل میں نشاء اللہ یہی بچے ملکی امور کو چلائیں گے۔

انہوں نے اپنے اس بیان میں مزیر فرمایا کہ اسلام صرف عبادت کانام نہیں ہے بلکہ سیاست بھی اسلام ہے اور سیاست اسلام کا حصہ ہے اسلام سیاست سے دور نہیں ہے اسلام تمام چیزوں کو مد نطر رکھتے ہوے انسان کی تربیت کرتا ہے اسلام ایک ایسی حکومت جس کا ایک پہلو سیاست ہے جبکہ اس کا دوسرا پہلو روحانی حکومت ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی (رح) سے ملنے والوں کا سلسلہ جاری تھا جس میں ہر روز آپ ایرانی عوام کے نام اپنا ایک نیا پیغام جاری کرتے تھے۔ 

تبصرے
Loading...