میں امام خمینی(رح) کی وجہ سے شیعہ ہوا ہوں:سلیمان ساوا

میں امام خمینی(رح) کی وجہ سے شیعہ ہوا ہوں:سلیمان ساوا

جناب سلیمان  ساوا صاحب کا تعلق آفریقہ کے ملک بوکینا فاسو سے ہے آپ اپنے ملک اور افریقہ کے معروف علماء میں سے ہیں اس کے علاوہ آپ کاروان حج کے راہنما بھی ہیں اس وقت آپ ایران کے شہر مشہد میں المصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

افریقہ سے تعلق رکھنے جناب سلیمان ساوا نے اسلامی جمہوری ایران کے شہر دامغان میں شہداء غربت کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں امام خمینی پورٹل کے نامہ نگار سے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا امام خمینی (رہ)کی پہچان کے بغیر تو میں شیعہ نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ ہمارے ملک میں ایک مدرسہ ہے جو امام خمینی (رہ)کے فرمان سے تاسیس کیا گیا تھا،میں اس مدرسہ میں گیا تو  مجھے مذہب تشیع کے بارے میں زیادہ جانکاری حاصل ہوئی تو میں شیعہ ہوا ،یعنی میرے شیعہ ہونے میں اس مدرسہ کا ایک اہم رول ہے جو امام خمینی (رہ)کے فرمان سے بنایا گیا تھا،البتہ میرے علاوہ آفریقہ میں اسی درصد لوگ امام خمینی (رہ)کی وجہ سے راہ حق پر آئے ہیں۔

سلام علیکم:

امام خمینی پورٹل: آپ کیسے امام خمینی (رہ) سے آشنا ہوئے؟

شیعہ ہونے سے پہلے میں امام خمینی (رہ)کو بعنوان آیت اللہ پہچانتا تھاہمارے ملک میں جو بچہ بہادر اور نا جرائت ہوتا تھا اس کے والدین اسے آیت اللہ کے نام  سے پکارتے لیکن جب میں ایران آیا تو دیکھا کہ یہاں تو بہت سارے  آیت اللہ  ہیں،لیکن جب میں تحقیق کی کہ ہمارے ملک بہادر بچے کو آیت اللہ کیوں کہا جات ہے تو معلوم ہوا کہ وہاں پر آیت اللہ سے مرادامام خمینی (رہ) ہیں امام (رہ) کی بہادری کی وجہ سے وہاں پر بہادر بچے کو آیت اللہ کہتے تھے اس کے بعد میں  میں نے تحقیق و جستجو کی تو پتہ چلا کہ امام خمینی (رہ)کتنی بڑی سیاسی اور عارف شخصیت ہیں۔

امام خمینی پورٹل: ایسا کیا ہوا کہ آپ نے مذہب تشیع اختیار کیا؟

میں نے ایک کنفرانس میں کسی سے یہ  حدیث سنی کہ جس میں امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں ” إِنَّ النّاسَ لَوْ عَلِمُوا مَحاسِنَ کَلامِنا لاَتَّبَعُونا”یعنی اگر لوگ ہمارے کلام کی اچھائی کو سمجھ لیں تو ہمارے پیرو کار ہو جائیں ،اس حدیث کو پڑھنے کے بعد میں نے مذہب تشیع کے بارے میں تحقیق کی اور پھر یہ مذہب اختیار کیا۔

امام خمینی پورٹل : کیا آپ کے شیعہ ہونے میں امام خمینی (رہ)کی شخصیت کا کوئی رول بھی تھاکہ نہیں؟

امام خمینی (رہ)کی پہچان کے بغیر تو میں شیعہ نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ ہمارے ملک میں ایک مدرسہ ہے جو امام خمینی (رہ)کے فرمان سے تاسیس کیا گیا تھا،میں اس مدرسہ میں گیا تو مذہب تشیع کے بارے میں زیادہ جانکاری حاصل ہوئی تو میں شیعہ ہوا ،یعنی میرے شیعہ ہونے میں اس مدرسہ کا ایک اہم رول ہے جو امام خمینی (رہ)کے فرمان سے بنایا گیا تھا،البتہ میرے علاوہ آفریقہ میں اسی درصد لوگ امام خمینی (رہ)کی وجہ سے راہ حق پر آئے ہیں۔

امام خمینی پورٹل: آج پوری دنیا میں امت مسلمہ نا منظم ہے تو آپ کی نظر میں آج کے اس دور میں کیسے ممکن ہیکہ امت مسلمہ ایک ساتھ ہو جائے تاکہ دشمن پر کامیابی حاصل کر سکے؟

سب سے مہم چیز یہ ہیکہ تمام امت مسلمہ ایک ہی رہبر کے پیچھے چلے،اور امام خمینی (رہ)نے بھی فرمایا ہیکہ ولی فقیہ کے حامی رہیں تا کہ آپ کی مملکت کو کوئی نقصان نہ پہونچے،تو یہ جملہ صرف ایرانیوں کے لیئے نہیں ہے،کیونکہ یہاں مملکت سے مراد صرف ایران نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ ہے جو حقیقت میں ایک  ہی مملکت ہے،لہٰذا تمام امت مسلمہ اگر رہبر انقلاب کے مطیع  ہو جائے تو نجات پا سکتی ہے۔

امام خمینی پورٹل: امام خمینی (رہ)نے اتحاد بین المسلمین کے بارے میں جو کہا ہے اس کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟

میرے لیئے یہ بت مہم ہیکہ امام خمینی (رہ)نے اتحاد پر بہت زور دیا ہے جب وہ کہتے ہیں کہ اگر ایک سنی نماز پڑھا رہا ہو تو شیعہ کو اس کے پیچھے کھڑا ہو جانا چاہیئے یہ بہت اہم بات ہے کیونکہ اس سے دشمن کو اختلاف کا موقع نہیں ملے گا اور دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

امام خمینی پورٹل: آفریقہ میں لوگ امام خمینی (رہ)کو کتنا پہچانتے ہیں؟

آج جو آفریقہ میں لوگ دشمن کے اختیار میں نہیں ہیں بلکہ ان کا مقابلہ کر رہے ہیں  اور انقلاب برپا کر رہے ہیں یہ امام خمینی (رہ)کی پہچان اور ان کی پیروی  کا نتیجہ ہے۔

امام خمینی پورٹل: امام خمینی (رہ)کا کون سا نظریہ سب سے زیادہ لوگوں تکا پہونچانا ضروری ہے؟

وحدت،آج کے دور سب سے مہم چیز وحدت اسلامی ہے جس سے لوگوں کو آشنا کرانا بہت ضروری ہے اور امام خمینی (رہ)پرچمدار وحدت اسلامی تھے۔

امام خمینی پورٹل: آمریکا اور اسرائیل کے بارے میں آفریقہ کے لوگوں کا کیا نظریہ ہے؟

جو بھی ظالم ہو اس سے نفرت فطری چیز ہے ،آفریقہ کے لوگ بھی آمریکا اور اسرائیل کو ظالم سمجھتے ہیں اور ان سے نفرت کرتے ہین۔

امام خمینی پورٹل: امام خمینی (رہ)کے بارے میں اگر ایک جملہ کہنا چاہیں تو کیا کہیں گے؟

امام خمینی (رہ)ایک چراغ تھے کہ جس سے پوری دنیا روشن ہوئی ہے۔

 

 

 

 

 

تبصرے
Loading...