معرفت کے بغیر عبادت کا کوئی فائدہ نہیں ہے:سید حسن امام خمینی

معرفت کے بغیر عبادت کا کوئی فائدہ نہیں ہے:سید حسن امام خمینی

امام خمینی(رح) کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ تھی کہ ان کے پہچان کی قدرت تھی امام (رہ) نے معرفت اور شناخت کے حوزہ میں سب سے زیادہ کام کیا ہے امام (رہ) بہترین عابد تھے لیکن وہ معرفت کے ساتھ عبادت کرتے تھے امام (رہ) کو خدا کی معرفت تھی اس لئے وہ اہم اور مہم کو فراموش نہیں کرتے تھے ایسا نہیں تھا کہ آپ صرف ایک میخانہ اور قمارخانہ پر اعتراض کرتے تھے اور ظلم وستم سے غافل ہوں۔

جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے امام خمینی(رح) کے حرم میں  آج وزیر تعلیم اور ان کے ہمراہ وفد سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا امام خمینی(رح) کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ تھی کہ ان کے پہچان کی قدرت تھی امام (رہ) نے معرفت اور شناخت کے حوزہ میں سب سے زیادہ کام کیا ہے امام (رہ) بہترین عابد تھے لیکن وہ معرفت کے ساتھ عبادت کرتے تھے امام (رہ) کو خدا کی معرفت تھی اس لئے وہ اہم اور مہم کو فراموش نہیں کرتے تھے ایسا نہیں تھا کہ آپ صرف ایک میخانہ اور قمارخانہ پر اعتراض کرتے تھے اور ظلم وستم سے غافل ہوں۔

حرم امام خمینی کے متولی سید حسن خمینی نے امام رضا علیہ السلام کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں عبادت معرفت سے حاصل ہوتی ہے جس کو معرفت نہیں ہے وہ چاہیے جتنی بھی عبادت کر لے عبادت کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتا البتہ عبادت کا مطلب صرف نماز روزہ نہیں ہے بلکہ عبادت کا مطلب  غور فکر کرنا ہے۔

امام خمینی (رح) کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی فرماتے ہیں کہ ہمیں اس بات کو اپنے دماغ میں بیٹھا لیں کہ اگر ہم اللہ کی معرفت کے بغیر اس کی عبادت کر رہے ہیں تو وہ معبود خدا نہیں ہے بلکہ ہمارے ذہن کا بنایا ہوا ایک معبود ہے انہوں نے کہا کہ جب ہماری عبادت کے ساتھ ہوگی تو ثواب ہر عبادت سے افضل ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے تعلیمی نظام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ تعلیمی نظام لوگوں کی عبادت کو حقیقت سے آراستہ کرتا ہے علم سے لوگوں کو شناخت اور معرفت حاصل ہوگی جبکہ شناخت اور معرفت کے بغیر عبادت کا کوئی فائدہ نہیں ہے انہوں نے کہا معرفت اور شناخت سے ایک رکعت نماز ادا کی جاے تو وہ تمام عبادات کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تعلیم اور ان کے ہمراہ اعلی حکام نے امام خمینی (رح) کے اسلامی انقلاب کے بانی تجدید عہد کیا جہاں انہوں نے اسلامی انقلاب کے بانی کے پوتے سید حسن خمیی سے ملاقات کی جس دوران سید حسن خمینی نے کہا کہ علم سے معرفت اور شناخت حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ معرفت اور شناخت ہی عبادت کو کمال تک پہنچاتی ہیں۔

 

تبصرے
Loading...