مسلمانوں کے دشمن مساجد سے کیوں ڈرتے ہیں: امام خمینی(رح)

مسلمانوں کے دشمن سے مساجد سے کیوں ڈرتے ہیں: امام خمینی(رح)

مسجد برکات اور اسمانی خیرات کے نزول کی جگہ ہے مسجد راز و نیاز کی جگہ ہے مسجد عشق و محبت کی جگہ ہے مسجد ایثار اور محبت کی جگہ ہے مسجد زمین پر بھشت خدا کی تجلی ہے مسجد زمین پر اللہ کا گھر ہے صدر اسلام میں مسجد نے اسلام کی گسترش میں اہم کردار ادا کیا ہے مسجد تعلیمی، ثقافتی اور سیاسی امور کا مرکز تھی صدر اسلام میں سارے فیصلے مسجد میں کئے جاتے تھے مسجد  سے ہی مسلمانوں کو دشمنان اسلام کے خلاف جہاد کرنے کے لئے تیار کیا جاتا تھا پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے مسجد سے ہی مسلمانوں کو بیدار کیا ہے۔

امام خمینی پورٹل کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی کامیانی کے بعد مساجد نے صدر اسلام کے بعد ایک بار پھر  اپنی حقیقی اور واقعی جگہ پیدا کر لی ہے انہوں نے فرمایا مساجد نے اسلامی انقلاب کی آزادی میں مستقیم طور پر اہم کردار ادا کیا ہے مسجد ہمارے لوگوں کے درمیان رابطہ کا ایک مضبوط پل تھا ۔

اسلامی تحریک کے راہنما فرماتے ہیں باطل کے مقابلے میں شروع ہونے والی ہر تحریک کا آغاز مسجد سے ہوا ہے اور یہی الہی مکان تھا جس نے ایرانی عوام کی اسلام حکومت تشکیل دینے میں مدد کی ہے مسجد ہی وہ جگہ تھی جہاں سے علماء اور سیاسی راہنما  ایرانی عوام کو دشمن کی ناپاک سازشوں سے آگاہ کرتے تھے اسی وجہ سے جب شاہ نے دیکھا کہ مساجد اور مجالس سیدا الشھداء سے اسلامی تحریک کو تقویت مل رہی تو اس نے مجالس اور مساجد پر پابندیاں عائد کرنا شروع کی یا کچھ شہروں میں مساجد کو اپنے اختیار میں لینے کی کوشش کی۔

اسلامی کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں نے ہمیشہ ہدایت کے اس چراغ کو خاموش کرنے کی کوشش کی اور آج بھی اسلام کے دشمن ہمیشہ کی طرح مساجد کو خالی کرنے کی کوشش میں ہیں امام خمینی(رح) فرماتے یہ یہ لوگ مساجد سے ڈر رہے ہیں میری ذمہ داری ہیکہ آپ کو بتاوں کہ آپ سب ان مساجد کوآباد کریں یہی مساجد آپ کی پناہ گاہ ہیں مساجد اوردینی محافل شیاطین کے مقابلے میں مضبوط گڑھ ہیں۔

اسلامی انقلاب کے بانی مسجد کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں مسجد وہ جگہ ہے جہاں سے ملکی امور کے فیصلے ہونے چاہیے یہ مساجد ہی تھیں جنہوں نے ہماری قوم کو اتنی بڑی کامیابی دلوائی مسجد ایک ایسا مرکز ہے جس کی طرف ہمیشہ توجہ رکھنے کی ضرورت ہے ایسا نہ ہو کہ ہم کامیابی کے بعد مسجدوں کو بھول جائیں بلکہ ہماری کامیابی مساجد کو آباد کرنے کے لئے تھی۔

واضح رہے کہ مسجد برکات اور اسمانی خیرات کے نزول کی جگہ ہے مسجد راز و نیاز کی جگہ ہے مسجد عشق و محبت کی جگہ ہے مسجد ایثار اور محبت کی جگہ ہے مسجد زمین پر بھشت خدا کی تجلی ہے مسجد زمین پر اللہ کا گھر ہے صدر اسلام میں مسجد نے اسلام کی گسترش میں اہم کردار ادا کیا ہے مسجد تعلیمی، ثقافتی اور سیاسی امور کا مرکز تھی صدر اسلام میں سارے فیصلے مسجد میں کئے جاتے تھے مسجد  سے ہی مسلمانوں کو دشمنان اسلام کے خلاف جہاد کرنے کے لئے تیار کیا جاتا تھا پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے مسجد سے ہی مسلمانوں کو بیدار کیا ہے۔

تبصرے
Loading...