مستقبل کے بارے میں پیش گوئی

سوال: کیا حضرت امام خمینی(رح) نے اسلامی انقلاب کے مستقبل کے بارے میں پیش گوئی کی تھی اور اس سلسلے میں اُن کی کیا سفارشات تھیں؟

جواب: سوال کے دوسرے حصہ کا جواب بہت واضح ہے اور اس بارے میں امام کا سیاسی وصیت نامہ ہے امید ہے کہ اس وصیت نامہ کو توجہ کے ساتھ پڑھیں اور اس کے اقدار پر عمل کریں۔

البتہ اس وصیت نامہ کے مضمون کو ان کی تقاریری مجموعہ صحیفہ امام میں اور اس سلسلے میں ان کی ہر تقریر کے مضمون میں دقت کرنے سے اس سوال کے دوسرے حصہ کا جواب حاصل کر سکتے ہیں

لیکن سوال کے پہلے حصہ کے جواب میں کچھ مقدمات کی ضرورت ہے انکی بغیر زیادہ احتمال ہیکہ مطلب کا حق ادا نہ ہو لیکن اخلاقی اعتبار سے جائز نہیں کہ سوال کرنے والے کا سوال جواب کے بغیر رہے لہذا درج ذیل نا مکمل مطالب پیش کرتے ہیں:

امام خمینی(رح) جب  فرانس میں داخل ہوئے تو دوسرے ممالک کے صحافیوں نے اسلامی انقلاب کے آئندہ کی پیش گوئی کے بارے میں چالیس سوال پوچھے امام(رح) نے ان سوالات کے جواب میں جو کچھ کہا اس سے یہ معلوم ہوتا ہیکہ انقلاب کی کامیابی کے بارے میں بہت زیادہ مطمئن تھے کیونکہ اس وقت زیادہ تر عوام گر چہ خالی ہاتھ تھی لیکن میدان میں تھی اور انقلاب کو اسلامی افکار کے نظریات کی حمایت حاصل تھی  لیکن انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی(رح) نے تقریبا 150 بار سے زیادہ انقلاب اور اس کے اقدار کو زندہ رکھنے  کے بارے میں کہا کیوںکہ انقلاب کو زندہ رکھنا انقلاب لانے سے بھی زیادہ سخت ہے۔

البتہ اُن تبصروں کا جائزہ لینے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ امام (رح) انقلاب کے سلسلے میں خدشات بھی رکھتے تھے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہیکہ تمام خدشات کے با وجود بھی اسلامی انقلاب کے مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ  خوش فکر تھے جیسا کہ ہر  حقیقی انقلاب میں اتار اور چڑھاو پایا جاتا ہے لیکن تیز ڈھال کے باوجود بھی آخر کار اس کے نشیب بڑھتے رہتے ہیں اس کے علاوہ اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ اسلامی انقلاب نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اقدار کو مطرح کیا ہے اگر کچھ عرصہ ان اقدار کی طرف توجہ نہ کی جائے  وہ اقدار انسان کی عقل اور فطرت میں موجود ہیں اس قدر جاندار اور حیات بخش ہیں جو ہر طوفان کے بعد دوبارہ زندہ ہو جاتے ہیں اور لوگوں کے راستہ کا چراغ بنتے ہیں

سب سے اہم بات یہ ہیکہ اسلامی جمہوری کے بانی عارف ہونے کے ساتھ ساتھ فلاسفر اور فقیہ بھی تھے لہذا انقلاب کی نظریاتی بنیادوں کو اس طرح کی حمایت حاصل ہے کہ اگر مفکرین ہمت کریں اور اس کے مبانی کو بھتر طریقہ سے بیان کریں  اسلامی جمہوری نظریاتی لحاظ سے بے مثال بن جائے گا۔

تبصرے
Loading...