فلسطین کے نہتے اور مظلوم بچوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد اور امام خمینی(رح) کا رد عمل

فلسطین کے نہتے اور مظلوم بچوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد اور امام خمینی(رح) کا رد عمل

ہم مظوموں کے حامی ہیں دنیا کے کسی بھی کونے میں اگر کوئی مظلوم ہوگا ہم اس کی حمایت کریں گے فلسطینی مظلوم ہیں اسرائیل ان پر ظلم کر رہا ہے لہذا ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق بہت ساری قوموں نے فلسطین کے بارے میں سنا ہے لیکن ہر کوئی فلسطین کے حالات سے اپنا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے لیکن امام خمینی(رح) فلسطین کے بارے میں فرماتے ہیں ہم مظوموں کے حامی ہیں دنیا کے کسی بھی کونے میں اگر کوئی مظلوم ہوگا ہم اس کی حمایت کریں گے فلسطینی مظلوم ہیں اسرائیل ان پر ظلم کر رہا ہے لہذا ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔

امام (رہ) فرماتے ہیں کہ اس وقت اسرائیل صرف فلسطین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ فلسطین کے ذریعے دوسرے اسلامی عرب ممالک کو اپنا نشانہ بنا کر اسلام کو ختم کرنا چاہتا لیکن اسلامی جمہوریہ ایران اسرائیل کو اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

اسلامی انقلاب کے قائد فلسطین کے مدئلہ پر بعض عرب ممالک کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں فلسطین کے مسئلہ پر خاموش رہنا ظالم اور جابر کی حمایت کرنے کے برابر ہے ہمیں اسرائیل کے خلاف آواز ٹھا کر عالمی سطح پر فلسطین پر ہورہے مظالم کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے.

امام خمینی (رح) فرماتے ہیں دنیا کو سمجھ لینا چاہیے اس وقت  عالمی سطح تمام مشکلات کی وجہ امریکا اور اسرائیل ہیں اسرائیل امریکہ کا ایک انگ ہے لیکن میں عالم اسلام سے کہوں گا کہ اسرائیل کو فلسطین سے باہر نکالنے کی تحریک چلائیں فلسطین کو غصب کیا گیا ہے جس کو آزای دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی اسرائیل کے بارے میں ایران اور ایرانی قوم کے موقف کو بیان کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں ایران کی مسلمان اور غیور قوم اور کوئی بھی ملسمان اسرائیل کو بھی تسلیم نہیں کرے گا ہم ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں امام (رہ) فرماتےب ہیں اسرائیل کے خلاف فلسطینی جد و جہود اور تحریک کا ہر ممکن  حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

امام خمینی (رح) مسلمانون کی مشکلات کی طرف اشارہ کرے فرماتے عالم اسلام کی مشکلات کی اصلی وجہ اسلامی حکومتیں ہیں یہی حکام ہیں جنہوں نے مسلمانوں کو ان حالات تک پہنچایا ہے کوئی قوم مسلمانوں کے لئے مشکل ساز نہیں بلکہ ملسمانوں کے لئے سب سے بڑی مشکل اسلامی حکومتیں ہیں جو ان بڑی طاقتوں سے اپنے روابط قائم کرنے کے لئے اسلام اور مسلمانوں کے وقار کو بیچ رہی ہیں آج تمام عرب ممالک اسرائیل اور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے فلسطین کے نہتے اور مظلوم بچوں پر ہورہے تشدد کے خلاف خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بھی فلسطین میں ہر روز اسرائیلی فوج کو بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور اس وقت فلسطین میں اکثر بچے اسرائیل کے تشدد کی وجہ سے تعلیمی نطام سے دور، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں جبکہ سینکڑوں بچے ابھی اسرائیل کی جیلوں میں بند ہیں جب کہ اس سے کہیں زیادہ فلسطین میں آوارہ ہیں۔

تبصرے
Loading...