فلسطینی امام خمینی (رح) کی جد وجہد کا مطالعہ کریں

ابنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق: حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: فلسطینی  امام خمینی(رح) اور اسلامی انقلاب کے رہبر معظم کی جد وجہد کے طریقے کا مطالعہ کریں کیونکہ دینی فکری اور ثقافتی کاروائی کو کامیابی تک پہونچانے کے لئے بہت مہم ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلین سید محمد سعیدی نے کل 29/ اکتوبر بروز منگل کو جوانوں اور نوجوانوں کی بین الاقوامی نا جائز قبضوں کی مخالف یونین سے محراب ہال میں ملاقات کے دوران اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خدا وند نے زمین کو انسانوں کے لئے بستر قرار دیا ہے تانکہ سارے انسان اُس سے فائدہ اُٹھا سکیں کہا: قرآن کریم کے احکام میں  سے ایک حکم یہ ہے کہ حفاظت کی کوشش کی جاے اور زمین کو محفوظ اور آباد بنایا جاے۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا  کے متولی نے مزید کہا:جس وقت کسی جگہ پر قبضہ کیا جاتا ہے اس کو واپس لینے کے لئے مشخص راستوں سے تلاش کرنی چاہیے ایران میں بھی لوگوں کا  ایک ظالم بادشاہ سے مقابلہ تھا  لیکن امام خمینی(رح) کی راہنمائی میں اپنی جد و جہد کو شروع کیا اور اپنے خون کا ہدیہ پیش کر کے کامیابی حاصل کی۔

انھوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوے کہ لڑائی میں صرف شہید ہونے اور جانیں قربان کرنے سے کامیابی نہیں ملتی بلکہ فلسطینیوں کو چاہیے کہ  امام خمینی(رح) اور اسلامی انقلاب کے رہبر معظم کی جد وجہد کے طریقے کا مطالعہ کریں کیونکہ دینی فکری اور ثقافتی کاروائی کو کامیابی تک پہونچانے کے لئے بہت مہم ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سعیدی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مقام معظم رہبری کو امام زمانہ عج کی حمایت حاصل ہے کہا: قرآن کریم ایک معجزہ کے عنوان سے انسانوں کی زندگی کے مختلف پہلوں میں اثر انداز ہے اس کتاب الہی کی تعلیمات کی بنا پر تحریک اور لڑائی صرف رضایت خداوند کے لئے ہو اس تحریک میں غیر مذہبی تنظیمیں حصہ نہیں لے سکتیں کیوںکہ یہ تنظیمیں تحریک میں اختلافات اور نفاق  کا سبب بنتی ہیں۔

انھوں نے احکام الہی کی پابندی اور دشمن سے محبت نہ کرنا امام خمینی(رح) کی تحریک دوسری خصوصیات میں سے تھا انھوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: دوسروں اور کفار سے مسلمانوں کو اچھائی نہیں نصیب نہیں ہو گی اس لئے جو کچھ مسلمانوں کے پاس اُسی پر اکتفا کرنا چاہیے اور امام خمینی(رح) کی سیاست کہ جو قرآن اور اہل بیت ع کی تعلیمات سے لی گی تھی پیروی کرتے ہوے اپنی تحریک کو جاری رکھیں۔

قم کے امام جمعہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسجد الاقصی اور مسجد الحرام اسلامی دنیا کی دو بڑی اور مقدس مسجدیں جو دو خبیث اور افراطی گروہوں کے اختیار میں ہیں انھوں نے کہا فلسطین کے لوگوں نے گذشتہ سالوں میں بہت زیادہ تجربہ حاصل کر لیا ہے اور طاقتور ور دوست اسلامی جمہوری ایران کی طرح اُس کے ساتھ ہیں جو اپنے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں وہ اس موقع  سے فائدہ اُٹھاتے ہوے کامیاب ہو سکتے ہیں۔

تبصرے
Loading...