عشرہ فجر، افکار امام اور رہبری سے بیعت

عشرہ فجر انقلاب کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد، حقیقت میں امام خمینی کے افکار اور انقلاب اسلامی کے اہداف اور رہبر انقلاب اسلامی سے تجدید بیعت پر منتہی ہوتا ہے۔

مزار امام خمینی علیہ الرحمہ کے متولی کا کہنا تھا: ” عشرہ فجر انقلاب کے موقع پر، یار امام کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی ضرورت ہے”۔

جماران کے مطابق، جوادی راد نے عشرہ فجر انقلاب کی مناسبت سے تہران میں منعقد ہونے والی نشست میں مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے عشرہ فجر انقلاب سے متعلق ۳۷ سالہ سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے، کہا: ” عشرہ فجر انقلاب کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد، حقیقت میں امام خمینی کے افکار اور انقلاب اسلامی کے اہداف اور رہبر انقلاب اسلامی سے تجدید بیعت پر منتہی ہوتا ہے”۔

انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: جدید اور مختلف قسم کے ذرائع ابلاغ کے باوجود، انقلاب اسلامی کی دوسری اور تیسری نسلوں کو امام خمینی کی قیادت میں رونما ہونے والے موجودہ صدی کے سب سے بڑے انقلاب کے بارے میں صحیح معلومات حاصل نہیں ہے اور یہ مسئلہ حکام اور ذمہ دار افراد کی مسئولیت میں مزید اضافہ کا باعث بنتا ہے۔ اس لئے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد، جدید نسل کو انقلابی ثقافت اور امام خمینی کی عظیم تحریک سے زیادہ واقف کرنے کے ساتھ اسلامی انقلاب کے خلاف سرگرم میڈیا کے ذریعے دشمن کے پروپیگنڈوں پرمشتمل سازشوں کی روک تھام میں موثر واقع ہوسکتا ہے”۔

امام خمینی(رح):  ملک میں دو حکمرانی نہیں، (بختیار) تم غیر قانونی ہو، جـــــاؤ! … میں اس قوم کی حمایت سے حکومت بناؤں گا۔

انہوں اپنی گفتگو کے دوران یار امام خمینی، آیت اللہ شیخ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: آیت الله ہاشمی نے اپنی زندگی کے تمام مراحل میں اپنی عزت اور آبرو کو امام، انقلاب، اسلام اور رہبر انقلاب اسلامی کےلئے وقف کردیا تھا جس کی وجہ سے انقلاب کے سینے میں انہیں خاص مقام حاصل ہے۔

انہوں نے ہاشمی کے بارے میں آیت الله سید حسن خمینی کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہاشمى ہمارے درمیان ہمیشہ زندہ ہے اور ایران کی روح روان بن کر ہمارے ساتھ رہیں گے۔ امام خمینی کے بقول: ” ہاشمی زندہ ہے کیونکہ تحریک انقلاب زندہ ہے”۔

تبلیغات اسلامی کی رابطہ کونسل کے نئے ڈپٹی چیئرمین نصرت الله لطفی نے ۲۲ بہمن کی تقریب اور ایام فاطمیہ علیہا السلام کے تقارن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال کی خصوصی تقریبات زیادہ معنویت کے ساتھ منائی جائیں گی اور حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے محور میں تقریبات کا انعقاد کیا جائےگا۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

تبصرے
Loading...