عالم اسلام کا اتحاد عالمی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔

عالم اسلام کا اتحاد عالمی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔

یہ گروہ جو جوانوں کو گمراہ کر رہا ہے جن جوانوں کو اپنے ملک اور اسلام کا دفاع کرنا چاہیے وہ اسلام اور انقلاب کے خلاف عمل کر رہے ہیں ان کو گمراہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہیں قوم نے ذلیل کر کے ملک کے سے نکالا تھا میں اپنے ان بچوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ بھیڑیوں سے دور رہیں یہ کسی بھی قوم اور ملک کے ہمدرد نہیں ہو سکتے یہ صرف دوسروں کو اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں ہمارے اس انقلاب نے ایرانی مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلائی ہے الحمد للہ ہماری قوم نے مشکل حالات میں ترقی کے اہم مراحل کو طہ کیا ہے اس قوم اور ملک سے خیانت کرنے والوں کو قوم نے پہچان لیا تھا لیکن وہ اپنے انجام سے ڈر کر بھاگ گئے ہیں ابھی کچھ عناصر بچے ہیں جو قوم کے جوانون کو گمراہ کر کے ملک اور انقلاب سے خیانت کر رہے ہیں۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے اسلامی انقلابی کی کامیابی کے بعد اپنے ایک بیان میں فرمایا کہ یہ گروہ جو جوانوں کو گمراہ کر رہا ہے جن جوانوں کو اپنے ملک اور اسلام کا دفاع کرنا چاہیے وہ اسلام اور انقلاب کے خلاف عمل کر رہے ہیں ان کو گمراہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہیں قوم نے ذلیل کر کے ملک کے سے نکالا تھا میں اپنے ان بچوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ بھیڑیوں سے دور رہیں یہ کسی بھی قوم اور ملک کے ہمدرد نہیں ہو سکتے یہ صرف دوسروں کو اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں ہمارے اس انقلاب نے ایرانی مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلائی ہے الحمد للہ ہماری قوم نے مشکل حالات میں ترقی کے اہم مراحل کو طہ کیا ہے اس قوم اور ملک سے خیانت کرنے والوں کو قوم نے پہچان لیا تھا لیکن وہ اپنے انجام سے ڈر کر بھاگ گئے ہیں ابھی کچھ عناصر بچے ہیں جو قوم کے جوانون کو گمراہ کر کے ملک اور انقلاب سے خیانت کر رہے ہیں۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ ہم نے برائیوں کی دیوار کو گرا دیا ہے لیکن ابھی بھی اس دیوار کے پیچھے چھپی ہوئی برائیاں باقی ہیں ہمیں ان برائیوں کو اچھائیوں میں تبدیل کرنا ہے دین اسلام بھی ہمیں برائیوں سے روکتا ہے اور اچھائیوں کی تاکید کرتا ہے ہر مسلمان پر فرض ہیکہ وہ برائیوں سے دور رہے اور اگر کسی جگہ برائی دیکھ رہا ہے تو اسے اچھائی میں تبدیل کرنے کی کوشش کرے معاشرے اور سماج کو دیندار بنانے کے لئے ایسے افراد سے ہوشیار ہونا پؑے گا جو ظاہر طور پر تو آپ کے ساتھ لیکن ان کا اصلی ہدف لوگوں کو اسلام سے متنفر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ امام خمینی (رح) نے ہمیشہ عالم اسلام کو اسلام دشمن عناصر کو پہچانے کی تاکید کی ہے انہوں نے ہمشیہ اس بات کو بیان کیا ہے کہ اگر مسلمان اسلام مخالف عناصر کو پہچان کر متحد ہو جائیں تو عالمی طاقتیں عالم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پو مجبور ہو جائیں گی۔

تبصرے
Loading...