عالمی یوم قدس امام خمینی(رح) کی میراث ہے:حسن نصراللہ

عالمی یوم قدس امام خمینی(رح) کی میراث ہے:حسن نصراللہ

اب ہم پہلے سے زیادہ قدس کی آزادی کے نزدیک ہیں ہمیں اخلاص، ایمان اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا جس طرح ایران اس مسئلے میں دلچسبی لے رہا ہے اسی طرح دوسرے اسلامی ممالک کو بھی قدس اور فلسطین کے مسئلے میں بولنا ہوگا انہوں نے کہا کہ فلسطین کی حمایت اللہ کی راہ میں جہاد ہے لہذا فلسطین کی پشت پناہی کرنا ضروری ہے اس وقت دشمن نے ہمارے درمیان اختلاف ڈالنے کی بہت کوشش کی لیکن الحمد للہ اسے ہر کوشش میں نا کامی ہوئی ہمارا اتحاد اس بات کی علامت ہیکہ فلسطین کو منزوی کرنے والی ہر کوشش ناکام ہو چکی ہے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ نے  عالمی یوم قدس کی مناسبت سے اپنے بیان میں شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا اس سال عالمی یوم قدس کے موقع پر شہید قدس قاسم سلیمانی ہمارے درمیان نہیں ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ قاسم سلیمانی  مزاحمتی تحریکوں کے ستون تھے ہم سلیمانی کے راستے پر چلیں گے اور ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ میدان میں رہ کر آپ کی تمناوں کو پورا کریں گے ۔

حسن نصرا للہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہم پہلے سے زیادہ قدس کی آزادی کے نزدیک ہیں ہمیں اخلاص، ایمان اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا  انہوں نے کہا کہ جس طرح ایران اس مسئلے میں دلچسبی لے رہا ہے اسی طرح دوسرے اسلامی ممالک کو بھی قدس اور فلسطین کے مسئلے میں بولنا ہوگا انہوں نے کہا کہ فلسطین کی حمایت اللہ کی راہ میں جہاد ہے لہذا فلسطین کی پشت پناہی کرنا ضروری ہے اس وقت دشمن نے ہمارے درمیان اختلاف ڈالنے کی بہت کوشش کی لیکن الحمد للہ اسے ہر کوشش میں نا کامی ہوئی ہمارا اتحاد اس بات کی علامت ہیکہ فلسطین کو منزوی کرنے والی ہر کوشش ناکام ہو چکی ہے۔

ادہر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن خمینی نے اپنے بیان میں کہا کہ  فلسطین اور مسجد الاقصی کی آزادی یقینی ہے اور فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائيلی مظالم کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔

صدر روحانی نے کہا کہ یوم قدس اس سال اپنے خاص شرائط کے ساتھ مختلف علاقوں میں منایا جائےگا ، ہم فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز کو دنیا کے گوشہ گوشہ تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ ایرانی عوام اور حکومت نے ہمیشہ مظلموں کا ساتھ دیا ہے اور ظالموں کی مخالفت کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی برادری کو فلسطینیوں پر ہونے والے مظآلم پر خاموش تماشائي نہیں بننا چاہیے ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم فلسطین اور مسجد الاقصی کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ۔ فلسطینیوں نے گذشتہ 7 دہائیوں میں شاندار استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور اللہ تعالی انھیں فتح عطا کرےگا ، فلسطینیوں کی فتح یقینی ہے اور تمام آوارہ وطن فلسطنی ایک دن اپنے آبائی وطن اور اپنے گھر میں آباد ہوں گے۔

تبصرے
Loading...