طالب علموں کو امام خمینی(رح) کی نصیحت

طالب علموں کو امام خمینی(رح) کی نصیحت

امام خمینی(رح) نے ہمیشہ تعلیمی نظام کو اہمیت دی ہے اور آپ نے ہمیشہ طالب علموں کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ کیا ہے وہیں آپ نے یونیورسٹیوں میں اسلامی ثقافت کے نفاذ پر بہت تاکید کی ہے۔

جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے ہمیشہ تعلیمی نظام کو اہمیت دی ہے اور آپ نے ہمیشہ طالب علموں کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ کیا ہے وہیں آپ نے یونیورسٹیوں میں اسلامی ثقافت کے نفاذ پر بہت تاکید کی ہے

امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ یونیورسٹیاں اور دیگر تعلیمی ادارے ملک کی پیشرفت اور استقلال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ملکی امور کے سربراہ بھی انہیں یونیورسٹیوں سے انتخاب ہوتے ہیں لہذا ہمارے تعلیمی ادارے بہت مہم ہیں اور ان جگہوں پر  طلاب کی اسلام کے مطابق تربیت اور پرورش ہونی چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی(رح) طالب علموں کی اہمیت کی طرف اشار کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ طالب علم ہماری قوم کے مفکرین ہیں جن سے ہماری قوم اور اسلامی انقلاب کی امیدیں وابستہ ہیں امام خمینی (رح) فرماتے ہیں طالب علم اس قوم  کا مستقبل ہیں اور اس ملک کی آئندہ تقدیر آج کے طالب علموں کے ہاتھ میں ہے کیوں مستقبل میں یہی طالب علم ملک سربراہ ہوں گے اور کسی بھی قوم اور ملک کی کامیابی کی کنجی استاد کے اور شاگرد کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی مفکرین کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں آج کے طالب علم ہوں یا ان سے پہلے طالب علم  ملک کے تمام معاملات ان کے ذریعے حل ہوں کیوں کہ یہی ہماری قوم کے مفکر اور طاقت ہیں اور میری ان کو ایک نصیحت بھی ہے کہ یہ خود بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوے انحرافات کے خلاف قیام کریں تاکہ ان کے ملک، ان کی قوم اور ان کی اپنی آزادی اور استقلال محفوظ رہے۔

امام خمینی(رح) طالب علموں کے وظائف اور ذمہ داریوں  کو بیان کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں ہمیں اور آپ کو سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی کہ اسلامی جمہوریہ میں اس طرح عمل کرنا چاہیے جس طرح عمل کرنے کی ضرورت ہے ایسا نہ ہو کہ ہم صرف لفظی طور پر یہ کہتے رہیں کہ ہم اسلامی جمہوریہ کے ساتھ ہیں ہمیں اس وقت عملی طور پر میدان میں اترنے کی ضورت ہے ر جس طرح آج اسلامی انقلاب کو ہمارے وجود کی ضرورت ہے اسی طرح آئندہ بھی اس ملک کو اور اس انقلاب کو ہماری ضرورت ہو گی۔

واضح رہے کہ ائمہ اطہار علیھم السلام نے بھی طلاب کی عظمت اور اہمیت کو بیان کیا ہے ہمارے چھٹے امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں جو شخص علم کا راستہ انتخاب کرے گا اللہ تعالی اس کے لئے جنت کا ایک راستہ آسان کر دے گا اور فرشتے اللہ کی رضا کے لئے  طالب علم کے پاوں کے نیچے اپنے پر بھچاتے ہیں اور زمین و آسمان میں رہنے والی ہر چیز حتی مچھلیاں اور دریا بھی طالب علم کے لئے طلب مغفرت کرتی ہیں اور جس طرح چودہویں کے چاند کو دوسرے ستاروں پر برتری حاصل ہے اسی طرح طلاب علم کو عابد پر برتری حاصل ہے۔

 

تبصرے
Loading...