شہید کے خون کا ایک قطرہ بخشش کا سبب بنتا ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

شہید کے خون کا ایک قطرہ بخشش کا سبب بنتا ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

ہر عمل کی قمیت یہ دیکھ کر لگائی جا سکتی ہے ہیکہ جس کی خدمت ہو رہی وہ کون ہے لہذا جو شخص اللہ کی راہ میں اس کی مخلوق کی خدمت کرتا ہے  اس کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے لیکن ہر کام کی اپنی ایک قمیت ہوتی ہے جتنی بھی انجمنیں اسلام کی خاطر اپنے ملک کی خدمت کر رہی ہیں یا ہر وہ شخص جو اسلام کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اللہ تعالی کے نزدیک ان سارے کاموں کی ایک خاص اہمیت ہے اور پروردگار اپنے بندے کے دوسرے اعمال پر ان کاموں کو ترجیح دیتا ہے لیکن ان سب اعمال کے باوجود شہید فاونڈیشن کے کاموں کی اہمیت زیادہ ہے کیوں کہ جن لوگوں نے اسلام کی راہ میں اپنی جان کی قربانی دی ہے یا وہ لوگ جو اسلام کی راہ میں جنگ کرتے ہوے زخمی ہوے ہیں ایسے افراد اور شہداء کے اہل خانہ کی خدمت کرنے کا ثواب شاید دوسرے سارے اعمال سے زیادہ ہو۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) اسلامی جمہوریہ کے دارالحکومت تہران میں شہداء اسلام کے لواحقین اور شہید فاونڈیشن کے اعلی حکام سے ملاقات کے دوران فرمایا ہر عمل کی قمیت یہ دیکھ کر لگائی جا سکتی ہے ہیکہ جس کی خدمت ہو رہی وہ کون ہے لہذا جو شخص اللہ کی راہ میں اس کی مخلوق کی خدمت کرتا ہے  اس کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے لیکن ہر کام کی اپنی ایک قمیت ہوتی ہے جتنی بھی انجمنیں اسلام کی خاطر اپنے ملک کی خدمت کر رہی ہیں یا ہر وہ شخص جو اسلام کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اللہ تعالی کے نزدیک ان سارے کاموں کی ایک خاص اہمیت ہے اور پروردگار اپنے بندے کے دوسرے اعمال پر ان کاموں کو ترجیح دیتا ہے لیکن ان سب اعمال کے باوجود شہید فاونڈیشن کے کاموں کی اہمیت زیادہ ہے کیوں کہ جن لوگوں نے اسلام کی راہ میں اپنی جان کی قربانی دی ہے یا وہ لوگ جو اسلام کی راہ میں جنگ کرتے ہوے زخمی ہوے ہیں ایسے افراد اور شہداء کے اہل خانہ کی خدمت کرنے کا ثواب شاید دوسرے سارے اعمال سے زیادہ ہو۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا شہید کے بارے میں اسلام اور اولیای اسلام کی طرف سے اتنی روایتیں نقل ہوئی ہیں کہ جن سے شہید اور شہادت کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے میں ان میں سے ایک روایت کا ترجمہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کی کتنی عظیم خدمت انجام دے رہے  ہیں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک حدیث میں شہید کی عظمت اور اہمیت کوبیان کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ شہید کے اندر ساتھ خصوصیات پائی جاتی ہیں جن میں سے سب سے پہلی خصوصیت یہ ہیکہ جب شہید کے خون کا ایک قطرہ زمین پر گرتا ہے تو اس کے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اس حدیث شریف میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شہید کی ساتویں خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ شہید اللہ کے چہرے کو دیکھتا ہے اور نبی اور شہید کے لئے وجہ اللہ کی طرف دیکھنا آسان کام ہے۔ 

تبصرے
Loading...