سپاہ پاسداران انقلاب نے تاریخ اسلام میں اہم کردار ادا کیا ہے: امام خمینی(رح)

 سپاہ پاسداران انقلاب نے تاریخ اسلام میں اہم کردار ادا کیا ہے: امام خمینی(رح)

میں اُن سب حضرات کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خرم شاہ کی کامیابی پر ہمیں مبارکبادی کے ٹیلگراف بھیجے  میں خداوند متعال کا بھی شکر گزار ہوں جس نے اس اسلامی ملک اور اس کی عوام پر اپنی خاص عنایت کی اور اس مظلوم عوام کو ظالموں اور سپر طاقتوں کے مقابلہ میں سربلند کیا مجھے یقین ہیکہ ماالنصر الا من عنداللہ ۔مدد صرف خدا ہی کی طرف سے ہوتی ہے اور تحمیلی جنگ میں پروردگار عالم نے ہم پر بہت بڑی عنایت کی ہے میں اپنے جوانوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر اس ملک کی حفاطت کی اور خرم شہر میں اللہ اکبر کی آواز بلند کی ہمارے لئے خوش نصیبی ہیکہ کے ہمارے پاس اس طرح کے با ایمان نوجوان ہیں جو اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کر رہے ہیں۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے 15 اپریل 1983 کو تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی حکام اور رضاکارانہ فوج سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا  میں اُن سب حضرات کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خرم شاہ کی کامیابی پر ہمیں مبارکبادی کے ٹیلگراف بھیجے  میں خداوند متعال کا بھی شکر گزار ہوں جس نے اس اسلامی ملک اور اس کی عوام پر اپنی خاص عنایت کی اور اس مظلوم عوام کو ظالموں اور سپر طاقتوں کے مقابلہ میں سربلند کیا مجھے یقین ہیکہ ماالنصر الا من عنداللہ ۔مدد صرف خدا ہی کی طرف سے ہوتی ہے اور تحمیلی جنگ میں پروردگار عالم نے ہم پر بہت بڑی عنایت کی ہے میں اپنے جوانوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر اس ملک کی حفاطت کی اور خرم شہر میں اللہ اکبر کی آواز بلند کی ہمارے لئے خوش نصیبی ہیکہ کے ہمارے پاس اس طرح کے با ایمان نوجوان ہیں جو اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کر رہے ہیں۔

امام خمینی(رح) نے سپاہ پاسداران انقلاب کی زحمات کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا میں اس بات کو کہہ سکتا ہوں کہ اسلام کے لئے پاسداران انقلاب کی خدمتیں تاریخ اسلام میں انجام پانے والی سب سے اہم خدمتیں ہیں امام (رہ) نے فرمایا آج ہر ملک اسلام میں مداخلت کرنا چاہتا ہے لہذا ہمیں اپنے پاوں پر کھڑا ہونا ضروری ہے آج دنیا کی سپر طاقتیں بھی اسی وجہ سے ہماری دشمن بنی ہوئی ہیں کیوں کہ ہم ان کی آمریت کے بجاے اسلامی قوانین کو اہمیت دیتے ہیں ہم اسلام کا اتباع کر رہے ہیں۔

اسلامی انقلاب کے راہنما نے فرمایا ہم سب کو سپاہ پاسداران انقلاب کا ساتھ دینا چاہیے آج ہم قومی یکجہتی اور اتحاد سے اغیار کا مقابلہ کر سکتے ہیں اس وقت دشمن ہمیں تقسیم کر کے کمزور بنانا چاہتا ہے لیکن پوری قوم کو ہوشیاری سے سپاہ پاسداران انقلاب کا ساتھ دے کر قومی یکجہتی اور یمدلی کا ثبوت دینا ہوگا ہماری کامیابی ہمارے اتحاد میں ہے جس طرح ہمارے اتحاد نے ہمیں اسلامی تحریک میں کامیاب بنایا ہے اسی طرح اس کے بعد بھی ہمیں اتحاد اور ہمدلی سے ہر میدان مین کامیابی حاصل ہو گی خدا وند متعال ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرماے۔

تبصرے
Loading...