رہبر معظم پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد اُن کے نام امام خمینی(رح) کا پیغام

رہبر معظم  پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد اُن کے نام امام خمینی(رح) کا پیغام

خدا وند کا شکر ہے کہ انقلاب کے آغاز سے لے کر آج تک دشمنوں نے جو بھی سازش کی ہے اور جو بھی پروپگنڈہ  کیا ہے ان کی ان سازشوں سے ہماری قوم کا اتحاد زیادہ مضبوط ہوا ہے انہوں نے جہاں بھی کوئی بات کی ہے خود کو رسوا کیا ہے اللہ کا شکر ہے انہوں نے جتنا بھی انقلاب کے خلاف لکھا ہے اس سے ہماری قوم بیدار ہوئی ہے دشمن کی ہر سازش اسلام انقلاب کے لئے مفید تھی ان کا ہر پروپگنڈہ ہمارے لئے بہتر تھا ہمیں ان کی کسی بھی سازش سے نقصان نہیں ہوا اس انقلاب کو اللہ کی مدد حاصل ہے ہمیں کسی دشمن کا کوئی خوف کا نہیں ہے۔

جماران خبر رساں ایجنسی 27 جون 1981 کو جب آیۃ اللہ خامنہ ای تہران کی ابوذر مسجد میں نماز ظہر کے بعد تقریر اور حاضرین کے سوالات کے جواب دے رہے تھے تو اسی دوران منافقین نے ایک ایک ریکارڈر میں رکھا ہوا بمب بلاسٹ کیا جس کی وجہ آیت اللہ خامننہ ای کافی زخمی ہوے تھے الحمد للہ امام کی دعا اور ڈاکٹروں کی کوشش سے نجات ملی لیکن اس دہشتگردانہ حملے میں ان کا ایک ہاتھ فلج ہو گیا۔

اسی حادثہ کی وجہ سے امام خمینی (رح) رہبر معظم کے نام پیغام دیا جس میں آپ نے فرمایا خدا وند کا شکر ہے کہ انقلاب کے آغاز سے لے کر آج تک دشمنوں نے جو بھی سازش کی ہے اور جو بھی پروپگنڈہ  کیا ہے ان کی ان سازشوں سے ہماری قوم کا اتحاد زیادہ مضبوط ہوا ہے انہوں نے جہاں بھی کوئی بات کی ہے خود کو رسوا کیا ہے اللہ کا شکر ہے انہوں نے جتنا بھی انقلاب کے خلاف لکھا ہے اس سے ہماری قوم بیدار ہوئی ہے دشمن کی ہر سازش اسلام انقلاب کے لئے مفید تھی ان کا ہر پروپگنڈہ ہمارے لئے بہتر تھا ہمیں ان کی کسی بھی سازش سے نقصان نہیں ہوا اس انقلاب کو اللہ کی مدد حاصل ہے ہمیں کسی دشمن کا کوئی خوف کا نہیں ہے۔

اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا اب انقلاب کے دشمنوں نے آپ پر دہشتگردانہ حملہ کیا ہے آپ کی صرف اتنی غلطی ہے کہ آپ نے پوری زندگی صرف اسلام کی خدمت کی ہے آپ کی غلطی یہ ہیکہ آپ نے اسلامی کی خاطرف فداکاری کی ہے اور آپ جوانوں کے لئے بہترین معلم اور  اسلامی تحریک میں ایرانی قوم کے لئے بہترین خطیب اور راہنما تھے۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا منافقین نے آپ پر اس حملے سے سینکڑوں مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے امام (رہ) نے فرمایا انہوں نے اسمبلی اور جمعہ میں آپ کی با بصیرت تقریر کے بعد آپ کے خلاف دہشتگردانہ حملہ کرایا ہے لیکن انھوں نے ایک ایسے شخص پر حملہ کیا ہے جو عالم اسلام کو امن اور صلح کی طرف دعوت دیتا رہا ہے اور پوری دنیا کے مسلمان اس کی بات کو سنتے تھے۔

اسلامی انقلاب کے راہنما نے اس پیغام کے آخر میں فریب خوردہ نوجوانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے  فرمایا کہ اب وقت آچکا ہے کہ جوان اپنے آپ کو ان لوگوں سے الگ کریں اور اپنی قوم اور بھائیوں کو ان ناپاک سازشوں کا نشانہ نہ بنائیں.

تبصرے
Loading...