روس یا مشرق وسطی کی طاقتوں سے پیسے

سوال: کیا انقلاب کے دوران امام خمینی (رح )  نے روس یا مشرق وسطی کی طاقتوں سے پیسے لئے تھے؟

جواب: ہر گز نہیں، سرد جنگ کے دوران امام خمینی (رح)  نے نہ مشرقی نہ مغربی کا نعرہ بلند کیا تھا، جس وقت دنیا دو حصوں مشرق اور مغرب میں تقسیم ہو چکی تھی دنیا کے تمام ممالک ان دو حصوں میں پاے جاتے تھے  ایک گروہ  مغربی حصہ جس میں امریکہ اور مغربی یورپ شامل تھے جبکہ اقماری ممالک باقی دنیا میں تھے جو امیر ترین دنیا کے نام سے پہچانے جاتے تھے۔

دوسرا گروہ جو سابق سوویت یونین اور مشرقی یورپ ممالک کے اتحاد ارد گرد واقع تھا جو کمونیسٹ ممالک کے نام سے مشرقی حصہ کو تشکیل دے رہے تھے۔

دوسری عالمی جنگ کے بعد 1991 تک تمام سالوں میں سوویت یونین کا اتحاد ختم ہو گیا یعنی تقریبا 45 سالوں میں ان دو حصوں کے درمیان مقابلہ کی وجہ سے حکومتیں، تحریکیں اور بین الاقوامی ادارے وجود میں آے۔

امریکہ اور سابق سوویت نظام بڑی طاقتیں تھی جو دنیا کا کنٹرول اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے یعنی انھوں نے اپنے درمیان تقسیم کر رکھا تھا۔

لوگوں کی آزادی کی صرف ایک تحریک شروع ہوئی جس نے ان دونوں گروہوں کاکوئی تعاون نہیں کیا اور انکے نظریات اور مادی وسائل پر موقوف نہیں تھے وہ امام خمینی (رح)  کی راہنمائی میں اسلامی انقلاب کی تحریک تھی امام (رح)  نے عوام کے تعاون سے اسلامی انقلاب کو کامیابی تک پہنچایا۔

تبصرے
Loading...