رمضان المبارک میں نازل ہونے والی آسمانی غذائیں؟

رمضان المبارک میں نازل ہونے والی آسمانی غذائیں؟

اس مہینے اور دوسسرے مہینوں میں بہت زیادہ فرق ہے ہمیں کوشش کرنی چاہیےکہ انشاء اللہ اس مہینے میں شب قدر کی اہمیت کو سمجھ کر پروردگار کی بارگاہ میں دعا کے لئے ہاتھ بلند کرنے چاہیے کیوں کہ اس رات میں قرآن نازل ہوا ہے اور پوری کائنات  کی قسمت بھی اسی رات میں لکھی جاتی ہے لہذا یہ رات تمام راتوں سے افضل ہے اس کے علاوہ ہمیں اس مہینے میں دعا اور قرآن کریم کی تلاوت سے اپنے پروردگار سے بہترین رابطہ قائم کرنا چاہیے کیوں کہ یہ دعائیں ہماری روحانی طاقت ہیں جو ہمیں تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لے جاتی ہیں ۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) رمضان المبارک کی اہمیت کی طرف اشارے کرتے ہوے اپنے ایک بیان میں فرماتے ہیں یہ مہینہ اللہ کا مہینہ ہے اس مہینے میں انسان اللہ کا مہمان ہے خود پروردگار اس مہینے میں ہماری  میزبانی کر رہا ہے ہمیں اس مہینے کا پورا فائدہ اُٹھانا چاہیے اور اپنے رب کی بارگاہ میں اپنے اور دوسروں کے لئے دعا کرنی چاہیے۔

اسلامی انقلاب کے راہنما حضرت امام خمینی(رح) دعا کی طرف اشارہ کی طرف کرتے ہوے فرماتے ہیں یہ دعائیں خصوصا ماہ مبارک رمضان کی دعائیں انسان کو معنوی طور پر قوی بناتی ہیں اور انسان کے لئے راستہ بناتی ہیں اور انسان کو گمراہی کی  تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لاتی ہیں لہذا ہمیں ہمیشہ دعا کرنی چاہیے کہ اس مہینے میں ہم اپنے پروردگار کی رضا کے مطابق عمل کر سکیں ہمیں اس مہینے میں اپنے خالق کی بارگاہ میں التجا کرنی چاہیے کہ وہ اپنی رحمتوں سے ہمیں محروم نہ کرے یہ دعائیں ہماری رہبر ہیں۔

رہبر کبیرانقلاب اسلامی فرماتے ہیں کہ یہ مہینہ اللہ کی مہمانی کا مہینہ ہے اس مہینے میں اللہ نے اپنے بندوں کو اپنی طرف سے عوت دی ہے لیکن عام آدمی اور اللہ کی مہمان نوازی میں فرق ہے آپ جب کسی شخص کے گھر دعوت پر جاتے ہیں تو وہ اپنے حالات کے مطابق آپ کے لئے کچھ کھانے کے لئے لاتا ہے لیکن اللہ کی دعوت کے دو پہلوں ہیں اس کی دعوت کا ایک پہلو روزہ ہے جبکہ اس کا دوسرا پہلو آسمانی غذائیں ہیں آسمانی غذاوں سے مراد قرآن کریم اور دعاوں کی تلاوت ہے۔

امام خمینی(رح) اس مہینے اور دوسرے مہینوں کے درمیان واضح فرق کی طرف اشارہ کرتے فرماتے ہیں کہ اس مہینے اور دوسسرے منہینوں میں بہت زیادہ فرق ہے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ انشاء اللہ اس مہینے میں شب قدر کی اہمیت کو سمجھ کر پروردگار کی بارگاہ میں دعا کے لئے ہاتھ بلند کرنے چاہیے کیوں کہ اس رات میں قرآن نازل ہوا ہے اور پوری کائنات  کی قسمت بھی اسی رات میں لکھی جاتی ہے لہذا یہ رات تمام راتوں سے اافضل ہے اس کے علاوہ ہمیں اس مہینے میں دعا اور قرآن کریم کی تلاوت سے اپنے پروردگار سے بہترین رابطہ قائم کرنا چاہیے کیوں کہ یہ دعائیں ہماری روحانی طاقت ہیں جو ہمیں تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لے جاتی ہیں ۔

واضح رہے کہ یہ مہینہ انسان سازی کامہینہ ہے اگر کوئی شخص اس مہینے ضیافت الہی کو سمجھ لے گا تو کبھی بھی نہ ظلم سہے گا اور نہ ہی ظلم کرے گا اس مہینے میں اللہ تعالی نے ہمیں اپنے گھر بلایا ہے لہذا ہمیں کچھ ایسا کام کرنا چاہیے جس کی وجہ اس گھر کا مالک پم پر زیادہ مہربان ہو جاے۔ 

تبصرے
Loading...