خدام حرم امام رضا علیہ السلام اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھیں: امام خمینی (ح)

خدام امام رضا علیہ السلام اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھیں: امام خمینی (ح)

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق: امام خمینی(رح) ایسے افراد میں سے تھے جو مکتب انبیاء علیھم السلام  کو اچھی طرح سے پہچانتے تھے اور آپ کو انبیاء علیھم السلام کی تمام تعلیمات کا علم حاصل تھا انبیاء اولیا اور معصومین علیھم السلام کی تاریخ پر آپ کی نگاہ آپ کو دوسرے علماء سے ممتاز بناتی ہے ۔امام خمینی(رح) امام رضا ع کے مقام کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں: ٍ

امام (ہ) نقل کرتے ہیں کہ امام رضا ع نے امام جواد ع کو لکھا میں نے سنا کہ آپ کے غلام آپ کو گھر کے چھوٹے دروازے سے باہر نکالتے ہیں وہ بخیل ہیں اور تمہیں سخاوت سے  دور رکھنا چاہتے ہیں میری تم کو نصیحت ہے کہ  اپنا آنا جانا گھر کے بڑے دروازہ سے رکھو اور جب تم سوار ہو جاو اپنے ساتھ سونا اور چاندی رکھو کسی بھی سائل کو خالی ہاتھ نہ جانے دو اور تمہارے چچاوں میں سے اگر کسی نے تم سے مدد مانگی تو پچاس دینار سے کم نہ دینا اور اگر زیادہ مانگا تو اپنی مرضی سے عطا کرنا میری دعا ہیکہ خداوند متعال تمہارے مقام کو اور بلند کرے بس انفاق کرو۔

وہیں امام خمینی (رح) زائرین امام رضا ع کو مخاطب کرتے ہوے فرماتے ہیں میں آپ تمام حضرات کا جو مرکز ولایت اور بارگاہ ملکوتی سے تشریف لاے ہیں شکریہ ادا کرتا ہوں آپ خوش نصیب ہیں جو وہاں جاتے ہیں اور آپ کی آنکھیں اس بارگاہ ملکوتی کا دیدار کرتی ہیں  جب کہ ہم اس بارگاہ ملکوتی کی حسرت دل میں لئے ہوے ہیں۔

 امام (رہ) فرماتے ہیں امام رضا ع نے تمام مشکلات اور سختیوں کو برداشت کیا اور اپنے میشن کو جاری رکھا امام رضا ع نے ہمیشہ قومی اتحاد اور ہمدلی کا خاص خیال رکھا۔

امام (رہ) نے اپنے ایک بیان میں فرمایا: آپ مہمان ہمارے لئے عزیز ہیں آپ ایسی جگہ سے آے ہیں جو ملائکہ کے حصار میں ہے آپ سب آستان قدس رضوی سے آے ہیں خداوند متعال آپ سب کو سلامت رکھے مجھے امید ہے کہ آپ کی دعاوں سے مجھے بھی آستان قدس رضوی کی زیارت نصیب ہو گی۔

امام خمینی(رح) نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا امام رضا ع کا مرقد شریف ایران کا مرکز ہے میری دعا ہیکہ خداوند ہم سب کو امام رضا ع کے خدام میں شمار کرے اور آپ سب کتنے خوش نصیب ہیں کہ آپ اس با برکت شہر میں زندگی بسر کر رہے ہیں ایران کی پوری عوام پوری فوج اور اسلامی انقلاب کو حضرت امام رضا ع کی توجہ اور نگاہ کرم کی ضرورت ہے میرے وہ بھائی جو حرم امام رضا ع میں خدمت کر رہے ہیں وہ خود کو خوش نصیب سمجھیں کہ خداوند نے آپ سب کو یہ توفیق دی ہے لہذا آپ اس خدمت کو غنیمت شمار کریں اور ان لمحوں کی قدر کریں مجھے پورا یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امام رضا ع کے بابرکت وجود کی وجہ سے ہمیشہ اسی طرح کامیاب رہے گا اور یہ انقلاب امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرج الشریف کے ظہور تک باقی رہے گا۔

 

تبصرے
Loading...