جوانی میں کامیابی کی نشانی: امام خمینی(رح)

جوانی میں کامیابی کی نشانی: امام خمینی(رح)

جوانی میں انسان کے اندر بہت ساری ایسی خصوصیت پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے انسان کے اندر تبدیلی پیدا ہوتی ہے یہ ساری خصوصیات انسان کو کمال تک پہنچاتی ہیں جوانی میں انسان کے اندر ایک خاص قسم کی محبت پائی جاتی ہے انسان کے لئے ی دوران ایک نعمت ہے اس دور میں انسان اپنے کردار سے دوسروں کو متاثر کر سکتا ہے اور اسلام کی راہنمائی دوسروں کو بھی کمال تک پہنچا سکتا ہے اور ہم نے اسلامی انقلاب میں ان چیزوں کا مشاہدہ کیا کہ کس طرح یہاں جوانوں نے اپنے احساسات کو اسلام کے لئے استعمال کیا۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) اپنے ایک بیان میں فرماتے ہیں کہ میں ایران کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس طرح کے جوانوں کی تربیت کی ہے آج ہماری قوم اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے پاس ایسے جوان ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ اسلام کے لئے قربان کر دیا ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی اپنے بیان میں فرماتے ہیں کہ ان جوانوں نے اپنے اس کردار سے نہ صرف ایران کو عزت بخشی ہے بلکہ ان جوانوں نے اپنے کردار سے اسلام کو پوری دنیا میں پہشنوایا ہے ان جوانوں نے اسلامی انقلاب میں اپنا خون دے کر ایک بار اسلام کو دوبارہ زندہ کیا ہے اور پوری دنیا کے جوانوں کے اندر ظلم کا مقابلہ کرنے کا جذبہ پیدا کیا ہے۔

اسلامی تحریک کے راہنما کامیاب زندگی کی طرف کی اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ کامیاب جوانی وہی جو اسلام کے کام آے وہ جوان کامیاب ہے جو اپنی جوانی کو اسلام پر قربان کر دے انہوں نے فرمایا کہ اسلام کی خاطر اپنی جوانی قربان کرنے کو والوں کو ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے یہی لوگ کامیاب ہیں جو اپنے کردار سے دنیا میں مثال بن جاتے ہیں۔

حضرت آیت اللہ روح اللہ موسوسی (رح) اپنے بیان میں فرماتے ہین کہ جوانی میں انسان کے اندر بہت ساری ایسی خصوصیت پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے انسان کے اندر تبدیلی پیدا ہوتی ہے یہ ساری خصوصیات انسان کو کمال تک پہنچاتی ہیں جوانی میں انسان کے اندر ایک خاص قسم کی محبت پائی جاتی ہے انسان کے لئے ی دوران ایک نعمت ہے اس دور میں انسان اپنے کردار سے دوسروں کو متاثر کر سکتا ہے اور اسلام کی راہنمائی دوسروں کو بھی کمال تک پہنچا سکتا ہے اور ہم نے اسلامی انقلاب میں ان چیزوں کا مشاہدہ کیا کہ کس طرح یہاں جوانوں نے اپنے احساسات کو اسلام کی خاطر قربان کیا ہے انہون نے فرمایا میں جب بھی ان شہداء کے ماں باپ سے ملتا ہوں تو مجھے ان پر رشک ہوتا ہے اور انکی بہادری کو دیکھ  یکر میں اپنے خود حقیر کو تصور کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ امام خمینی (رح) نے اپنی زندگی میں ہمیشہ جوانوں کا احترام کیا ہے انہوں نے اسلام تحریک اور آٹھ سالہ تحمیلی جنگ جوانوں کے بہترین مشوروں پر عمل کیا ہے جس طرح وہ جوانوں سے بے پناہ محبت کرتے تھے اسی طرح جوان بھی اُن سے محبت اور اُن کا احترام کرتے تھے امام خمینی (رح) جوانوں کے لئے ایک شفیق باپ تھے۔ 

تبصرے
Loading...