ایران کے دشمن ایران کی کس طاقت کو اپنا ہدف بنا رہے ہیں

ایران کے دشمن ایران کی کس طاقت کو اپنا ہدف بنا رہے ہیں

میں دور دراز علاقوں سے تشریف لانے والے افراد کا شکر گزار ہوں میں کچھ اہم نکات بیان کرنا چاہتا ہوں الحمد للہ ہم یہاں تک کامیابی کے ساتھ پہنچیں ہیں ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ہم کس طاقت کی وجہ سے یہاں تک پہنچیں ہیں ہمیں کامیاب بنانے والی یہ طاقت اسلام ہی ہے ہمارے جوانوں کے ایمان کی طاقت ہی تھی جس کی وجہ سے یہ انقلاب برپا ہوا ہے ہماری قوم کی فداکاری اور ایمان کی طاقت ہی ہماری کامیابی کی رمز ہے ہمارے دشمن اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ ہمارا اتحاد ہی ہماری طاقت ہے ہم اسی ایمان اور اتحاد کی وجہ سے کامیاب ہوے ہیں۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے قم میں ایران کی ریاست شیراز کے کی عوام سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہمیں دور دراز علاقوں سے تشریف لانے والے افراد کا شکر گزار ہوں میں کچھ اہم نکات بیان کرنا چاہتا ہوں الحمد للہ ہم یہاں تک کامیابی کے ساتھ پہنچیں ہیں ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ہم کس طاقت کی وجہ سے یہاں تک پہنچیں ہیں ہمیں کامیاب بنانے والی یہ طاقت اسلام ہی ہے ہمارے جوانوں کے ایمان کی طاقت ہی تھی جس کی وجہ سے یہ انقلاب برپا ہوا ہے ہماری قوم کی فداکاری اور ایمان کی طاقت ہی ہماری کامیابی کی رمز ہے ہمارے دشمن اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ ہمارا اتحاد ہی ہماری طاقت ہے ہم اسی ایمان اور اتحاد کی وجہ سے کامیاب ہوے ہیں۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ اس انقلاب کی کامیابی کے بعد آپ کو جاگنا ہوگا آپ کو ہوشیاری اور عقلمندی سے ہر کام کرنا ہوگا خدا نخواستہ یہ لوگ کہیں آپ کے اتحاد اور یکجہتی کو تفرقہ میں  نہ بدل دیں اس انقلاب کے دشمن آپ کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈال کر آپ کو آپ کے مقصد سے دور رکھنا چاہتے ہیں ان کو آپ سے کوئی ہمدردی نہیں یہ صرف اپنے برے اہداف تک پہنچنا چاہتے ہیں ہمیں سارے چھوٹے اختلافات کو بھول کر اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھنا ہوگا۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں ایرانی عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں فرمایا کہ میری ایرانی قوم سے گزارش ہیکہ اس اتحاد اور یکجہتی کو اسی طرح باقی رکھیں میری آپ سے گزارش ہیکہ ایران کے جوانوں اور مرد و خواتین ایران کے دشمنوں کو اپنی سازشوں میں ہر گز کامیاب نہ ہونے دیں ہمارے دشمن ہماری طاقت کو سمجھ چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ایرانی عوام کا اتحاد ہی ایران کی طاقت ہے اگر ایران کو کمزور کرنا ہے تو ایرانی عوام کے اتحاد اور یکجہتی کو تفرقہ میں بدلنا ہو گا اس لئے وہ مختلف تہمتیں لگا کر آپ کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

تبصرے
Loading...