ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام

اسلامی انقلاب کی 38ویں سالگرہ کی مناسبت سے مختلف شعبہ ہائے زندگی اور قوموں سے تعلق رکھنے والے ایرانی عوام کل صبح سویرے ہی سڑکوں پر نکل آئے جبکہ 9 بجے صبح ملک گیرریلیوں کا آغازہوا جن میں لاکھوں ایرانی مرد،عورتیں ،بچے اور بوڑھے شریک تھے۔

ریلی کے شرکاء اسلام، مسلمانوں کے مابین اتحاد وحدت انقلاب، رہبر انقلاب اسلامی کے حق میں اور اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

کل كے دن ايرانی حكومت اور غيرتمند قوم 38ويں جشن آزادی كی تقريبات كو مذہبی اور قومی عقيدت كے ساتھ منا رہی تھے۔ اس حوالے سے بڑی تقريب تہران كے آزادی اسکوائرميں ہوگی اورصدر مملكت حسن روحانی ريليوں كے اختتام پر خطاب کیا۔

ايران كے مختلف شہروں ميں ہونے والی تقريبات اور ريليوں ميں حكومتی اركان، مسلح افواج كے حكام، مذہبی رہنما اور اہم شخصيات بھی شريك تھے۔ ملك بھر ميں ہونے والی جشن آزادی كی تقريبات ميں ملی نغمے، اور ملكی ثقافت كے فروغ پرمبنی پروگرام كا انعقاد كيا گيا ہے۔

بلاشبہ آج پوری ايرانی قوم كے ليے خوشی و مسرت كا دن ہے كيونكہ اس روز ايران نے ايک ظالم اور سامراجی حكومت سے آزادی حاصل كی تھی۔

تبصرے
Loading...