ایران اور دنیا کی دوسری بڑی طاقتوں میں دشمنی کی اصلی وجہ سامنے آگئی

ایران اور دنیا کی دوسری بڑی طاقتوں میں دشمنی کی اصلی وجہ سامنے آگئی

اس وقت ہمارے ملک کو  کافی مشکلات کا سامنا ہے جتنی مشکلات کا سامنا اسلامی انقلاب نے کیا ہے شاید ہی کسی دوسرے انقلاب نے اتنی مشکلا کا سامنا کیا ہو کیوں کہ دوسرے انقلابوں کو یا کیمنسٹوں کی حمایت حاصل تھی یا ڈیموکراسی کے طرفداروں کی حمایت حاصل تھی ایران کا انقلاب ایک اسلامی انقلاب تھا لہذا کسی نے بھی اس کی حمایت نہیں کی ہمارا انقلاب کسی ایک فرد کی بغاوت کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ یہ انقلاب ایک قوم کی تحریک کا نتیجہ ہے اس انقلاب کی خاظر پوری قوم نے مل کر کر جہد و جہد کی ہے ہمارا انقلاب ذاتی مفادات کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ انقلاب اسلام کو زندہ کرنے کے لئے تھا ہم انشاء اللہ اس انقلاب کے ذریعے پوری دنیا میں اسلام کو زندہ کریں گئے اور پوری دنیا کو حقیقی اسلام سے آشنا کریں گے۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے  مطابق امام خمینی(رح) نے تہران میں اصفہان کے ائمہ جمعہ سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ اس وقت ہمارے ملک کو  کافی مشکلات کا سامنا ہے جتنی مشکلات کا سامنا اسلامی انقلاب نے کیا ہے شاید ہی کسی دوسرے انقلاب نے اتنی مشکلات کا سامنا کیا ہو کیوں کہ دوسرے انقلابوں کو یا کیمنسٹوں کی حمایت حاصل تھی یا ڈیموکراسی کے طرفداروں کی حمایت حاصل تھی ایران کا انقلاب ایک اسلامی انقلاب تھا لہذا کسی نے بھی اس کی حمایت نہیں کی ہمارا انقلاب کسی ایک فرد کی بغاوت کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ یہ انقلاب ایک قوم کی تحریک کا نتیجہ ہے اس انقلاب کی خاظر پوری قوم نے مل کر کر جہد و جہد کی ہے ہمارا انقلاب ذاتی مفادات کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ انقلاب اسلام کو زندہ کرنے کے لئے تھا ہم انشاء اللہ اس انقلاب کے ذریعے پوری دنیا میں اسلام کو زندہ کریں گئے اور پوری دنیا کو حقیقی اسلام سے آشنا کریں گے۔

اسلامی تحریک کے راہنما سید روح اللہ خمینی(رح) نے اسلامی انقلاب سے دنیا کی سپر طاقتوں کی دشمنی کی وجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ہماری قوم نے دنیا کی سپر طاقتوں کو شکست دے کر یہ انقلاب برپا کیا ہے ہماری قوم نے اس انقلاب کی خاطر صرف ایک شخص کا مقابلہ نہیں کیا بلکہ ہماری قوم کا مقابلہ دنیا کی سپر طاقتوں سے تھا یہی وجہ ہیکہ آج بھی یہ سپر طاقتیں اسلامی انقلاب کی دشمن  ہیں اور ہمیشہ اس انقلاب پر مختلف طریقوں سے حملہ کرتی ہیں ہمیں ان سے کوئی توقع بھی نہیں ہیکہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر کوئی بات چیت کریں اور نہ ہی  ہمیں امریکا جیسے شیطان سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔

اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا اس انقلاب سے جتنا ظالموں کو خطرہ ہے اس سے زیادہ مظلوموں کو امید ہیکہ شاید ان کو اس انقلاب کے ذریعے ظالمین سے نجات مل جاے یہاں اسلامی حکومت ہے یہ حکومت مظلومین کی حامی ہے اسلام کے علاوہ ہماری کوئی پہچان نہیں ہے ہمارا مقصد وہی مقصد جس کے لئے اللہ تبارک تعالی نے انبیاء کو بھیجا تھا ہم انشاء اللہ اس اسلامی حکومت کے ذریعے ظالمین کا مقابلہ اور مظلومین کی حمایت کریں گے۔

تبصرے
Loading...