ایران اور بھارت کے معاشی تعلقات 40 بلین ڈالر تک جاسکتے ہیں

ایران اور بھارت کے معاشی تعلقات 40 بلین ڈالر تک جاسکتے ہیں

ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا بھارت ایران کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے بھارت کے وزیر خارجہ تہران میں انیسویں معاشی کانفرنس میں بھی اسی لئے شرکت کریں گے ایران اور بھارت کے درمیان بہترین معاشی تعلقات ہیں جو 40 بلین ڈالر تک جا سکتے ہیں بھارت کے وزیر خارجہ نے اس بات کا اظہار کیا ہیکہ ہندوستان ایران کے ساتھ معاشی تعلقات میں مزیر اضافہ کرنا چاہتا ہے ایران اور ہندوستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ایران پر اقتصادی پابندیوں با وجود بھی بھارت  ایران سے تیل خرید رہا ہے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی چگینی نے بھارت کے وزیر خارجہ  ایس جے شنکر کے ایران کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ ایران اور بھارت کے معاشی تعلقات 40 بلین ڈالر تک جاسکتے ہیں انہوں نے کہا ایران اور بھارت کا معاش ایک دوسرے سے  جڑا ہوا ہے۔

علی چگینی نے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورے میں تہران میں معاشی اور سیاسی پہلوں پر گفتگو ہو گی انہوں نے کہا بھارت کے وزیر خارجہ  ایس جے شنکر  ہندوستانی تاریخ کے بہترین وزراء میں سے ایک ہیں جن کے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے پرانے تعلقات ہیں ۔

ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا بھارت ایران کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے بھارت کے وزیر خارجہ نے تہران میں انیسویں معاشی کانفرنس میں بھی اسی لئے شرکت کریں گے ایران اور بھارت کے درمیان بہترین معاشی تعلقات ہیں جو 40 بلین ڈالر تک جا سکتے ہیں بھارت کے وزیر خارجہ نے اس بات کا اظہار کیا ہیکہ ہندوستان ایران کے ساتھ معاشی تعلقات میں مزیر اضافہ کرنا چاہتا ہے ایران اور ہندوستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے با وجود بھی بھارت  ایران سے تیل خرید رہا ہے۔

ایران کے سفیر علی چگینی نے کہا کہ امید ہیکہ بھارت کے وزیر خارجہ  ایس جے شنکر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے علاوہ ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے انہوں کہا بھارت کے وزیر خارجہ کے ساتھ معاشی ماہرین کی ایک ٹیم بھی ایران کا دورہ کرے گی جو تیل کے علاوہ ایران میں دوسری اشیاء کے بارے اہم معاہدے کر سکتی ہے ایران کے سفیر نے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ کا یہ سفر دونوں ممالک کے لئے کافی اہم ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ  ایس جے شنکر اس کانفرنس میں شرکت کے لئے تہران پہنچ چکے ہیں جہاں وہ آج ایرانی وزیرا خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ کل ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

تبصرے
Loading...