ایرانی قوم کو غفلت کی نیند سے جاگنے کی ضرورت ہے

ایرانی قوم کو غفلت کی نیند سے جاگنے کی ضرورت ہے

اس تحریک کے آثار و برکات میں سے ایک برکت یہ بھی ہیکہ اس تحریک کی کامیابی کے بعد ہم ایسے افراد سے مل رہے ہیں جنہیں ہم پہلے سے نہیں جانتے تھے اس سے پہلے ہم اغیار کی وجہ سے ایک دوسرے سے جدا تھے اغیار نے ایرانی عوامی کو ایک دوسرے سے الگ کیا ہوا تھا اغیار نے اپنی سرگرمیوں  اور اپنے نوکروں کے ذریعے ایرانی  طبقوں میں تفرقہ ڈالا ہوا تھا شاہ اور اس کے نوکروں نے ایرانی عوام کے درمیان تفرقہ ڈال کر ان سے بہت بڑٰی خیانت کی تھی لیکن ایرانی قوم نے متحد ہو کر دنیا کی سپر طاقتوں کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیا ایرانی قوم کی سب بڑی طاقت ان کا اتحاد ہے۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے راہنما نے(16 اسفند 1357 شمسی) کو تہران میں نرسس اور ڈاکتروں سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ ا اس تحریک کے آثار و برکات میں سے ایک برکت یہ بھی ہیکہ اس تحریک کی کامیابی کے بعد ہم ایسے افراد سے مل رہے ہیں جنہیں ہم پہلے سے نہیں جانتے تھے اس سے پہلے ہم اغیار کی وجہ سے ایک دوسرے سے جدا تھے اغیار نے ایرانی عوامی کو ایک دوسرے سے الگ کیا ہوا تھا اغیار نے اپنی سرگرمیوں  اور اپنے نوکروں کے ذریعے ایرانی  طبقوں میں تفرقہ ڈالا ہوا تھا شاہ اور اس کے نوکروں نے ایرانی عوام کے درمیان تفرقہ ڈال کر ان سے بہت بڑٰی خیانت کی تھی لیکن ایرانی قوم نے متحد ہو کر دنیا کی سپر طاقتوں کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیا ایرانی قوم کی سب بڑی طاقت ان کا اتحاد ہے۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ اس سے پہلے ہماری قوم کو ٖغفلت کی نیند میں سلایا ہوا تھا لیکن آج سے ہمیں اس غفلت کی نیند سے جاگنا ہو گا اور اس کے بعد اپنی قوم کے ہر طبقے کا خیال رکھنا ہو گا آپ جوانوں نے دیکھا ہے کہ شاہ اور اس کے حامیوں نے ہمارے خزانوں کو خالی کردیا ہے وہ ہمارا سب کچھ لے کر بھاگ گئے یہ لوگ ہماری قوم کے خون اور پسینے کی کمائی پر عیش و آرام کر رہے ہیں انہوں نے فرمایا کہ ان طاقتوں نے ہمارے جوانوں کو گمراہ کرنے کے لئے ملک میں فحاشی کے اڈے قائم کر رکھے تھے ہمارے جوانوں کو ان اڈوں کے ذریعے تعلیم سے دور رکھا جا رہا تھا کیوں کہ انھیں اس بات کا خطرہ تھا کہ اگر ایران کے جوانوں نے تعلیم حاصل کر لی تو وہ اپنے حقوق مانگیں گئے لہذا انہوں نے جوانوں کو ان اڈوں کے ذریعے گمراہ کر رکھا تھا ۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ الحمد للہ  ہمارے اس ملک میں ایک ڈیڑھ سال میں بہت زیادہ بنیادی  تبدیلی آ چکی ہے ہمارے جوانوں نے بھی حالات کو سمجھا اور اپنی بہتری کے لئے ان سب کاموں کو چھوڑ کر اسلامی قوانین کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں لہذا میری آپ سے بھی یہی گزارش ہے کہ اپنے ایمان کو بچائیں اس تحریک اوراس قومی اتحاد کی حفاظت کریں۔

تبصرے
Loading...