ایرانی فوج کے دل میں امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کا خوف نہیں بلکہ اس کے دل میں اللہ تعالی کا خوف ہے

ایرانی فوج کے دل میں امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کا خوف نہیں بلکہ اس کے دل میں اللہ تعالی کا خوف ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی بعض خاص ، اہم ، بے نظیر اور ممتازخصوصیات ہیں جو دیگر ممالک کی افواج میں یا موجود نہیں یا کمرنگ اور نہ ہونے کے برابر ہیں جن کی بنا پرایرانی فوج علاقائی اور غیر علاقائی ممالک کی افواج کی نسبت مضبوط، طاقتور اور متفاوت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے تجزیہ نگار نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ایران کی مسلح افواج کی ایمان، اللہ تعالی کی ذات پر توکل ،  تقوی، ایثار اور جذبہ قربانی جیسی  بعض خاص ،  اہم ، بے نظیر اور ممتازخصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خصوصیات علاقائی اور غیر علاقائی ممالک  کی افواج میں یا موجود نہیں یا کمرنگ اور نہ ہونے کے برابر ہیں جن کی بنا پرایرانی فوج  علاقائی اور غیر علاقائی  ممالک کی افواج کی نسبت مضبوط، طاقتور اور متفاوت ہے۔

مہر نیوز کے عالمی تحزیہ نگار کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ہر ملک اپنی مسلح افواج کو طاقتوراور مضبوط  بنانے کی کوشش کرتا ہے  ہر ملک اپنے سیاسی اور اقتصادی اہداف کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اپنی فوج کو جدید ترین اور پیشرفتہ ترین ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تلاش کرتا ہے۔ کبھی ملک کو درپیش خطرات اور چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایسا کیا جاتا ہے اور کبھی اندرونی حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی فوج کو مضبوط و مستحکم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ فوجیں امریکہ کے سامنے بے بس اور بے اختیار ہیں ۔ عرب ممالک کی افواج کو ملاحظہ کریں ، عرب ممالک اپنی افواج کو مضبوط اور قوی بنانے کے لئے جدید ترین ہتھیار خریدنے میں اربوں ڈالر صرف کرتے ہیں ۔ ادھر امریکہ اور اسرائیل بھی اپنی افواج کو پیشرفتہ ، جدید ترین اور ماڈرن ہتھیاروں سے مسلح کررہے ہیں البتہ سن 2000 کے بعد 33 روزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کی کھوکھلی طاقت نمایاں ہوگئی اور حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے اسرائیل کی فوج کی کھوکھلی  طاقت کا طلسم توڑدیا۔

امریکی فوج کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے امریکی فوج کی طاقت کا دار و مدار جدید ترین ہتھیاروں پر ہے امریکی فوج اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے بجائے عالمی سطح پر در بدر ہے وہ امریکی قوم کی خدمت کرنے کے بجائے خلیج فارس کی عرب ریاستوں  کے ڈکٹیٹر بادشاہوں اور اس خطے میں موجود تیل کے وسائل کی حفاظت کررہی ہے تاکہ امریکی صہیونی تیل کی کمپنیاں تیل سے اپنے مادی اور دنیاوی اہداف تک پہنچ سکیں ۔ امریکی فوج کے اخراجات بھی بہت زيادہ ہیں اور امریکہ اپنی فوج کے زیادہ تر اخراجات بھی خلیج فارس کی عرب ریاستوں سے وصول کرتا ہے۔

مہر نیوز کے بین الاقوامی امور کے تجزيہ نگار کے مطابق امریکی فوج طولانی عرصہ تک اپنے ملک سے باہر رہنے کے بعد  فرسودہ  ، نفسیاتی بیماری اور غیر اخلاقی مشکلات میں گرفتار ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکی فوج میں خودکشی کا رجحان بہت زیادہ پایا جاتا ہے کیونکہ امریکی فوج امریکی قوم کی خدمت میں نہیں بلکہ عالمی صہیونی کمپنیوں اور اغیار کی خدمت پر مامور ہے۔

انھوں نے کہا کہ عرب فوج کی صورتحال بھی متفاوت ہے عرب نیشنل فوج کو اسرائیل کے ساتھ  6 روزہ جنگ میں  تاریخی شکست کا سامنا رہا اور آخر کار عربوں کی اس شکست کاحزب اللہ لبنان کے ایک چھوٹے گروہ  نے انتقام لیا اور اسرائيلی فوج کی کھوکھلی  طاقت کے طلسم کو دینا میں پہلی بار چکنا چور کرکے رکھ دیا۔ عرب فوج مستقل نہیں اور عرب فوج آج  بالواسطہ یا بلا واسطہ امریکہ سے وابستہ ہے ۔عرب ممالک اپنی فوج کے لئے امریکہ سے پیشرفتہ ہتھیار خرید رہے ہیں لیکن امریکہ کے اکثر ہتھیاروں کو عرب فوجیں استعمال نہیں کرسکتیں  اور وہ امریکہ سے خریدے ہوئے ہتھیاروں کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرسکتی ہیں لیکن اسرائيل کے خلاف استعمال نہیں کرسکتیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے عالمی امور کے تجزیہ نگار کے مطابق  ایران کی مسلح افواج کا طرہ امتیار یہ ہے کہ وہ ایک مستقل فوج ہے اور اس کی تمام سرگرمیاں قومی اور ملکی مفادات پر مبنی ہیں ، ایرانی فوج کی بنیاد ایمان، ایثار اور تقوی پر استوار ہے ۔ ایرانی فوج کے دل میں امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کا خوف نہیں بلکہ اس کے دل میں اللہ تعالی کا خوف ہے اور وہ جذبہ ایمانی کے تحت ملک و قوم کی خدمت پر مامور ہے ایرانی فوج کو ایرانی قوم کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ ایرانی عوام اور فوج ایک پیج پر ہیں۔  آج کورونا وائرس کے مشکل موقع پر ایرانی فوج نے بھی تمام خدمات کو قوم کے اختیار میں قراردیدیا ہے اور اس مشکل وقت میں ایرانی فوج نے قوم کی بے مثال خدمت کرکے تاریخ انسانیت میں اپنا نام روشن کردیا ہے۔ ایرانی فوج کے پاس ایمانی قوت کے ساتھ ساتھ پیشرفت ہتھیار بھی موجود ہیں جن میں اکثر پیشرفتہ ہتھیاروں کو ایران کی مسلح افواج نے خود تیار کیا ہے اوروہ ان کو بھر پور انداز میں استعمال کرنا بھی جانتی ہے۔ ایرانی فوج نے سپاہ اسلام کے عظيم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی عراق میں امریکہ کے ہاتھ مظلومانہ شہادت کا ابتدائی مرحلے میں عراق  کے مقام عین الاسد میں امریکی فوجی اڈے پر درجنوں میزائل داغ کا سخت انتقام لیا اور ایرانی فوج نے امریکہ پر واضح کردیا کہ اگر اس نے مزید شرارت کی تو اسے فوجی طاقت اور قوت کے ذریعہ  خلیج فارس سے باہر کردیا جائےگا۔

تبصرے
Loading...