ایرانی فوج کے اعلی حکام سے امام خمینی(رح) کا تاریخی خطاب

ایرانی فوج کے اعلی حکام سے امام خمینی(رح) کا تاریخی خطاب

پم آپ سے نہیں مل سکے صہیونیزم حکومت نے ہمیں آپ سے الگ کر رکھا تھا، وہ ہمارے خزانوں کو لے جانا چاہتے تھے، ہماری فوج کو اپنی کمانڈ کے تحت رکھنا چاہتے تھے، ہمای ساری قومی حیثیت کو ختم کرنا چاہتے تھے، وہ اسلام و قران کو نابود کرنے کی سازش کر رہے تھے، وہ اس قوم کے میں اختلاف  ڈالنا چاہتے  تھے میرے اور آپ کے درمیان اختلاف ڈالنا چاہتے تھے لیکن ہم دونوں اسلام کے سرباز ہیں۔

 امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی (رح) نے فوج کے اعلی حکام اور اہلکاروں سے اپنے ایک خطاب مین فرمایا پم آپ سے نہیں مل سکے صہیونیزم حکومت نے ہمیں آپ سے الگ کر رکھا تھا، وہ ہمارے خزانوں کو لے جانا چاہتے تھے، ہماری فوج کو اپنی کمانڈ کے تحت رکھنا چاہتے تھے، ہمای ساری قومی حیثیت کو ختم کرنا چاہتے تھے، وہ اسلام و قران کو نابود کرنے کی سازش کر رہے تھے، وہ اس قوم کے میں اختلاف  ڈالنا چاہتے  تھے میرے اور آپ کے درمیان اختلاف ڈالنا چاہتے تھے لیکن ہم دونوں اسلام کے سرباز ہیں۔ 

اسلامی انقلاب کے راہنما امام خمینی (رح) فرماتے ہیں خدواند متعال کے لطف و کرم اور اس قوم کی تحریک اور فضائیہ کی حماییت سے الحمد للہ ہمیں اس تحریک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ہم نے ظالموں کو اس ملک سے نکال دیا اور مجھے امید ہے کہ اب انشاء اللہ ظالم اس ملک میں اپنے قدم نہیں جما سکیں گے اور اب ہم پر حکومت نہیں کر سکیں گے اب یہ ملک ہمارا ہے اور اس کی ہرچیز اب  ہماری ہو گی۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے اسلامی تحریک کی کامیابی مین فوج کی اہم کار کردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا یہ تحریک آپ لوگوں کی وجہ سے کامیاب ہوئی ہے میں آپ سب کا شکر گزار ہوں اگر ایرانی عوام کی حمایت نہ ہوتی تو ہمیں کامیابی ملنی ناممکن تھی لیکین اس عوام نے اللہ تعالی پر بھروسہ کرتے ہوے ہمارا ساتھ دیا اور اللہ تعالی کی مدد سے ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔

امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ لیکن اس کامیابی کے بعد ہماری ذمہ داریاں کم نہیں ہیں بلکہ اب ہماری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے اس انقلاب کی کامیابی سے زیادہ اس کی حفاظت مہم ہے پہلے ہمارا دشمن مشخص تھا لیکن اب ہر طرف سے اس انقلاب کے دشمن ہمارے لئے کمین لگاے ہوے ہیں اور اپنی ناپاک سازشوں سے اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس انقلاب کو ختم کر دیں لیکن انشاء اللہ وہ کبھی بھی اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ آج بھی امریکا اسرائیل اور دنیا کی دوسری سپر طاقتیں ایران کی مخالفت کر رہی ہیں لیکن انشاءاللہ امام خمینی (رح) کی کہی بات اب تک محفوظ ہے اور اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو ہمیشہ اپنی ناپاک سازشوں میں شکست کا سامانا کرنا پڑا ہے آج بھی ایرانی عوام اپنے رہبر کے فرمان پر اسلام اور اسلامی انقلاب کے لئے اپنی جان اور مال کی قربانی دینی کے لئے تیار ہے۔

تبصرے
Loading...