ایرانی عوام پابندیوں سے جھکنے والی نہیں: ایرانی صدر

ایرانی عوام پابندیوں سے جھکنے والی نہیں: ایرانی صدر

اگر ایرانی قوم پر عائد پابندیاں کسی دوسرے ملک پر عائد ہوتی تو آج تک امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہوتا لیکن ایرانی عوام نے اپنے ایمان سے امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کیا ہے اور دشمن کو عالمی سطح مایوس کیا ہے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا امریکہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ صدر حسن روحانی پارلیمنٹ سے تعلیم اور سیاحت اور ثقافتی میراث کے وزراء کے لئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے پارلیمنٹ پہنچے جہاں انھوں نے پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا امریکہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اس نتیجے تک پہنچ گئی ہےکہ ایرانی قوم کو دباؤ کے ذریعہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ آج ایرانی قوم کے دشمنوں کو عالمی سطح پر مایوسی کا سامنا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن کی طرف سے مسلط کردہ  اقتصادی جنگ کا نتیجہ بھی وہی نکلے گا جو 30 سال قبل مسلط کردہ فوجی جنگ کا نکلا تھا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج بھی ایرانی قوم کو دشمن کی طرف سے سیاسی، اقتصادی اور نفسیاتی جنگ کا سامنا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج ایران اکیلا اور تنہا نہیں بلکہ ایران کی مدبرانہ سیاست اور پالیسی کے نتیجے میں امریکہ دنیا ميں تنہا ہوگیا ہے اور ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی تمام پالیسیاں  شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئی ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

حسن روحانی امام حسین علیہ السلام کی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک سماج کو متحد بنانے اور معاشرے کو نفاق سے نجات دلانے کے لئے تھی انہوں کہا  اگر ایرانی قوم پر عائد پابندیاں کسی دوسرے ملک پر عائد ہوتی تو آج تک امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہوتا لیکن ایرانی عوام نے اپنے ایمان سے امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کیا ہے اور دشمن کو عالمی سطح مایوس کیا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا یہ ایرانی قوم کے ایمان کی طاقت تھی جس نے عالمی سظح پر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے انہوں نے کہا ایرانی قوم نے سید الشھداء سے اسلام کی خاطر سختیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا سیکھا ہے جس طرح امام مظلوم نے یزید کو عالمی سطح پر رسوا کیا ہے اسی طرح ایرانی عوام نے بھی امریکہ اور اس کے حامیوں کو عالمی سطح پر رسوا کیا ہے۔

حسن روحانی نے کہا ایرانی عوام کی بصیرت اور حکیمانہ رفتار کی وجہ سے آج امریکہ تنہا ہو چکا ہے لیکن ایران تنہا نہیں ہے آج ایران کے ساتھ دوسرے ممالک کھڑے ہیں جو امریکہ کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع  کر رہے ہیں انہوں کہا آج ایرای قوم کے خلاف امریکہ کو عالمی سطح پر اپنی تمام پالیسیوں میں شکست کا سامانا کرنا پڑ رہا ہے اگر امریکہ نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہوتا تو ہم بھی عمل کرتے۔

تبصرے
Loading...