ایرانی سپریم لیڈر کی بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری

ارنا – ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی ‘سید علی خامنہ ای’ نے اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر اور حضرت امام خمینی (رح) کی وطن کی واپسی کی مناسبت سے بانی انقلاب کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قائد انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے اس کے بعد گزشتہ سال تہران کی کثیرالعمارت سانحے میں شہید ہونے والے فائر فائٹرز، شہدائے انقلاب اور مقدس مقامات کے دفا‏ع کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔

یہ بات قابل ذکر ہے اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوں گی۔

ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے ریاست ایران، بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) اور قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے وفاداری کا ثبوت پیش کریں گے۔

تبصرے
Loading...